پلوامہ میں سافٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز | ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا

تاریخ    1 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر؍/جنوبی کشمیر ضلع پلوامہ میں محکمہ یو تھ سپورٹس کی جانب سے کھیل سرگرمیاں شدو مد سے جا ری ہے۔ محکمہ کی جانب سے سپورٹس اسٹیڈیم  پلوامہ میں سافٹ بال انٹر زونل ڈسڑکٹ سطح کا ٹورنامنٹ شروع کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگولانگر نے کیا۔ ٹورنامنٹ میںآٹھ زونوں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ قصبہ پلوامہ میں یو تھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے سافٹ بال انٹرزونل ڈسڑکٹ سطح کا ٹورنامنٹ کا آغاز۔ اس حوالے سے سپورٹس محکمہ کی جانب سے پلوامہ اسٹیڈیم میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگو لانگر کے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب پر یو تھ سپورٹس افسر پلوامہ نور الحق کے علاوہ محکمہ کے دیگر ملازمین موجود تھے ترقیاتی کمشنر نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ نمائندے تنہا ایاز کے مطابق سافٹ بال ٹورنامنٹ میں آٹھ زونوں کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔
 

تازہ ترین