تازہ ترین

بانڈی پورہ میں کھیل فیسٹول کا آغاز | 218ٹیمیں مختلف کھیلوں اور زمروں میں شامل ہونگی: ڈی جی پی

تاریخ    1 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر //بدھ کو شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں جموں و کشمیر کی جانب سے ماہانہ میگا اسپورٹس فیسٹول کا آغاز کیا گیا ۔ فیسٹول کا افتتاح لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر آر آر بھٹناگر اور ڈائریکٹر جنرل پولیس  دلباغ سنگھ نے کیا ۔ افتتاحی تقریب کے موقعہ پر آئی جی پی کشمیر وجے کمار ، ڈی آئی جی نارتھ کشمیر محمد سلمان چودھری ، ایس پی بانڈی پورہ راہل ملک ، ڈی سی بانڈی پورہ اویس احمد کے علاوہ فوج اور انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ڈی جی پیدلباغ سنگھ نے بانڈی پورہ پولیس اور دیگر شراکت داروں کی جانب سے ضلع کے نوجوانوں کیلئے سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کے اقدام کی سرہانہ کی تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کی نمائش کرسکیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں کھلوں کے لخاظ سے یہ سب سے بڑی تقریب ہے جس میں 218 ٹیمیں مختلف زمروں کے تحت حصہ لے رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹیموں میں والی بال ، فٹ بال ، کبڈی اور کرکٹ وغیرہ شامل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کے لئے ایسی کھیل فیسٹولوں کا اانعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  ہندوارہ میں بھی اسی طرح کے کھیلوں میلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔