تازہ ترین

مزید خبریں

تاریخ    1 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک

 پارمپورہ میں 2منشیات فروش گرفتار

نیوز ڈیسک

سرینگر// پولیس نے منشیات کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے پارم پورہ علاقے میں 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی ادویات برآمدکی۔پولیس کی ایک پارٹی نے پارم پورہ میں فروٹ منڈی کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران سکوٹی زیر نمبر JKO1T- 0630 کو روک کر تلاشی لی جس دواران سکوٹی پر سوارمومن احمد اور مظفر احمد کی تحویل سے کوڈین کی500سو بوتلیں بر آمد کی گئیں۔ پولیس نے منشیات فروش کو پولیس اسٹیشن پارم پورہ منتقل کردیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 208/2020 کو متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ۔ 
 
 
 

برزلہ میں5قمار باز پکڑے گئے

نیوز ڈیسک

سرینگر//برزلہ علاقہ میں پولیس نے چھاپے کے دوران 5قمار بازوں کو گرفتار کیا ۔ پولیس اسٹیشن صدر نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پربلبل باغ برزلہ میںقماربازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر5 قماربازوں کو گرفتار کر کے داوپر لگائی  48310روپے کی رقم اور تاش کے پتے ضبط کئے ۔پولیس نے اس سلسلے میںایف آئی آر زیر نمبر 236/2020 کے تحت کیس درج کیا۔پولیس نے لوگوں سے کہاہے کہ وہ اپنے محلیمیں ہونے والے جرائم سے متعلق معلومات مقامی پولیس کو دیں ۔
 
 
 

 لاوے پورہ میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام

سرینگر// سول ڈیفنس سرینگر اور احسان فائونڈیشن کے اشتراک سے راہی پبلک سکول لاوے پورہ میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس سرینگر عمارانسیم نے کیمپ کا افتتاح کیا۔ تقریب پر پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن جموںو کشمیر کے چیرمین جی این وار، ڈپٹی ایس پی، ایس ڈی آر ایف ،رشید خان ، پیر شبیر احمد، پرنسپل گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول گنڈ حسی بٹ، ایس ڈی پی او مظفر جان، ڈپٹی ڈائریکٹر این وائی کے نذیر احمد شاہ، احسان فائونڈیشن کے صدر راہی ریاض کے علاوہ سٹیٹ کارڈنیٹر نیشنل تمباکو کنٹرول پروگرام ڈاکٹر نصیر احمد، ڈسڑکٹ یو تھ کارڈنیٹر عبدالعزیز حکیم، ڈاکٹر اے اے طاہر، ڈاکٹر افشان رحمت، ڈاکٹر محمد مقبول،ڈاکٹر ہلال احمد، ڈاکٹر منتظر مسرت قادری ، ظہور احمد، شبیر احمد مو جود تھے۔لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے میڈیکل کیمپ میں شرکت کی اور ڈاکٹروں نے مریضوں کا ملاحظہ کیا جبکہ لوگوں میں مفت ادویات تقسیم کی گئیں ۔
 
 
 

درماند ہ مسافروں کیلئے فضائی سروس جاری | 19پروازوں میں مزید 2671 افراد سرینگر وارد

سرینگر//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازو ں کے دوبارہ چالو ہونے کے 129 ویں دِن 2671مسافروں کو لے کر19 پروازیں کل سری نگر کے ہوائی اَڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک سری نگر ائیر پورٹ پر1,854 گھریلو پروازیںاُتریں ہیں جن میں2,54,561مسافروں نے سفر کیا ہے۔نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً 3,806 مسافروں کو خصوصی اِنخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ ہوائی اَڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19 ٹیسٹ کیا گیا اور اَپنے منازل کی طرف تما م اَحتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔ حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ اِنتظامات کئے ہیں۔ اِس دوران مرکزی  شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔