تازہ ترین

بمنہ وولن ملزمیں جدید مشینری کی تنصیب | اونی مصنوعات کے شو روم کی تجدید و مرمت جاری

تاریخ    1 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر //جموں کشمیر کی روایتی اون کی صنعت کی بڑے پیمانے پر تجدید عالمی بنک معاونت والے پروجیکٹ جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ کے تحت کی جا رہی ہے ۔ اس صنعت سے وابستہ اور بمنہ وولن ملز سرینگر میں کام کر رہے ملازمین نے حکومت کے اس قدم کو کافی سراہا ہے ۔ سی ای او جے کے ای آر اے /جے ٹی ایف آر پی نے کہا ہے کہ جے کے ای آر اے جے ٹی ایف آر پی کے تحت روز گار کے مواقعوں کی بحالی اور انہیں مستحکم بنانے کے کمپو نینٹ کے تحت یہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس ذیلی پروجیکٹ کا مقصد گورنمنٹ وولن ملز بمنہ کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانا اور مل کو جدید ترین مشنری سے آراستہ کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیری ٹیج بمنہ وولن مل کیلئے یہ پروجیکٹ محکمہ صنعت و حرفت کی جانب سے عملایا جا رہا ہے اور اس کے تحت گورنمنٹ وولن مل بمنہ کی تیار کردہ اونی مصنوعات کیلئے شو روم دو کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے اور 2014 کے سیلاب کے دوران مل کی عمارت کوشدید نقصان پہنچا تھا جس کی تجدید و مرمت کا کام 80 فیصد تک مکمل کیا گیا ہے ۔