تازہ ترین

کورونا وائرس| متاثرین کی مجموعی تعداد75000 کے پار

مزید17 کی موت ، کُل تعداد 1181،975مثبت معاملات کا اضافہ

تاریخ    1 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


پرویز احمد
 سرینگر //جموں و کشمیر میں مزید 17افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مہلوکین کی مجموعی تعداد 1181تک پہنچ گئی جن میں سے 342جموں جبکہ 839کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ بدھ کو28فوجی اہلکاروں اور 42سفر کرنے والوں سمیت 975افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔ متاثرین کی مجموعہ تعداد75ہزار کا ہندسہ پار کرکے 75070ہوگئی ہے۔ ان میں سے 29271جموں جبکہ  45799 کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ تازہ 975متاثرین میں سے 407کشمیر جبکہ 568جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر کے 407متاثرین میں سے 173سرینگر، 48بڈگام،53بارہمولہ، 33پلوامہ، 16اننت ناگ، 15بانڈی پورہ، 38کپوارہ، 23گاندربل، 6کولگام اور 2شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں ۔ جموں کے 568متاثرین میں سے 353جموں، 27 راجوری، 41ادھمپور، 12کٹھوعہ، 18ڈوڈہ، 24سانبہ، 27پونچھ، 12رام بن، 19ریاسی اور35کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

 17اموات

جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 17افراد فوت ہوگئے جن میں سے 6کشمیر جبکہ 11جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 6متاثرین میں سے 3سرینگر، 2 اننت ناگ اور ایک گاندربل سے تعلق رکھتا ہے۔ سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ سرینگر میں فوت ہونے والے 3 متاثرین میں سے رعناواری سے تعلق رکھنے والا 65سالہ شخص، ٹنگہ باغ خیام سے تعلق رکھنے والا 60سالہ شخص اور احمد نگر سرینگر سے تعلق رکھنے والی 64سالہ خاتون شامل ہیں۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے دو سکمز صورہ جبکہ ایک صدر اسپتال سرینگر میں فوت ہوگیا ۔ گاندربل میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ بیہامہ گاندربل سے تعلق رکھنے والی ایک  60سالہ خاتون کورونا وائرس سے سکمز صورہ میں فوت ہوگئی‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ خاتون اسپتال میں ایک دن تک سینئر علاج رہنے کے بعد بدھ کو فوت ہوگئی‘‘۔جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 11افراد فوت ہوگئے ہیں جن میں سے 4جموں، ایک راجوری، ایک کٹھوعہ، ایک ڈوڈہ، 3پونچھ اور ایک ریاسی میں فوت ہوا ہے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ کد  ادھمپور سے تعلق رکھنے والا ایک 83سالہ معمر شخص ،اکالی کور سنگھ ناگر علاقے سے تعلق رکھنے والا 64سالہ شخص اوراتر پردیس  حال راجیونگر جموں سے تعلق رکھنے والا ایک 18سالہ نوجوان کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے‘‘۔

حکومتی بیان

حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے75070 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے17017سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک56872اَفراد شفایاب ہوئے ہیں اور 1181 کووڈ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔ جن میں سے 342 کا تعلق صوبہ جموں اور 839 کا تعلق صوبہ کشمیر سے ہے ۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 1622775ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  30 ستمبر کی شام تک1547705نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک576398افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں15423اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جن میں سرکارکی جانب سے چلائی جا رہی سہولیات میں 17017 آئسو لیشن میں ہیں اور 50575 گھریلو نگرانی میں ہیں ۔ اس کے علاوہ 492202  افراد نے اپنی نگرانی کی مدت مکمل کی ہے ۔ 

 1355صحتیاب

بدھ کو مختلف سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج1355متاثرین صحتیاب ہونے کے بعد گھر روانہ ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 56872ہوگئی ہے۔ تازہ صحتیاب ہونے والے 1355افراد میں سے 209سرینگر، 93بڈگام، 17بارہمولہ، 39پلوامہ، 12اننت ناگ، 119کپوارہ، 45گاندربل،13کپوارہ اور 18شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ جموں صوبے میںصحتیاب ہونے والے 790افراد میں سے 560جموں، 2ادھمپور، 49کٹھوعہ، 56ڈوڈہ،41سانبہ، 18پونچھ، 10رام بن، 13ریاسی اور 41کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔   
 

لداخ میں مزید43مثبت

نیوز ڈیسک
 
لیہہ//لداخ میں مزید 43افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں، اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد 4195تک پہنچ گئی ہے ۔ محکمہ صحت کے افسران کا کہنا ہے کہ لداخ میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد1030ہے جن میں سے 637لیہہ جبکہ393کرگل ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔ تازہ 43متاثرین میں سے 23کا تعلق لیہہ اور20کرگل سے تعلق رکھتے ہیں۔افسران کا کہنا تھا کہ لداخ میں 30107مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ مارچ سے ابتک لداخ میں 58افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے جن میں سے 34کرگل جبکہ دیگر 24لیہہ سے تھے۔
 

امپھلا جیل میں 54 قیدی متاثر

کوٹ بلوال میں 2کا ٹیسٹ مثبت 

سید امجد شاہ
 
جموں// ڈسٹرکٹ جیل امپھلامیں کم از کم 54 قیدیوں کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے جبکہ سنٹرل جیل کوٹ بلوال میں بھی عملے کے 2ارکان وبائی مرض میں مبتلا پائے گئے۔عہدیداروں نے بتایا کہ امپھلا جیل میں نمونوں کا آغاز اس وقت ہوا جب 29 ستمبر کو ایک قیدی کا مثبت ٹیسٹ کیا گیا۔عہدیداروں نے بتایا’’عملے کے ممبروں اور قیدیوں کا آج مثبت ٹیسٹ کیا گیا اور ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 54 قیدی اور دو عملے کے ممبران مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ‘‘۔عہدیدار نے بتایا ’’یہ ٹیسٹ کل بھی جاری رہیں گے، اس کے علاوہ، ہم نے رابطے کا پتہ لگانا شروع کردیا ہے کہ تمام احتیاطی تدابیر کے باوجود قیدیوں کو وائرس نے کیسے متاثر کیا ہے‘‘۔مثبت قیدیوں کو علیحدہ کردیا گیا ہے اور ان میں سے بیشتر میں کووڈ 19 کی علامات نہیں ۔ایک عہدے دار نے بتایا ’’متاثرہ قیدی زیر نگرانی ہیں اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی صحت کی نگرانی کر رہی ہے‘‘۔ڈپٹی کمشنر جموں سشما چوہان نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا’’انہوں نے متاثرہ قیدیوں کو پہاڑی ہوسٹل منتقل کرنے کی تجویز تیار کی ہے،اس تجویز کو جیل کے متعلقہ حکام کے ذریعہ منظور کرلیا جائے گا‘‘۔ڈی سی جموں نے بتایا کہ انہوں نے مختلف مقامات پر نمونے شروع کئے ہیں اور ان میں جیلیں بھی شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں کوٹ بلوال میں 31 افراد میں اس وقت انفکشن پایاگیا تھا جب انہیں کشمیر سے جموں کی سنٹرل جیل منتقل کیا گیا ۔