ملک میں کورونا کے 80 ہزار نئے کیس ، ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 94ہزارسے زیادہ

تاریخ    30 ستمبر 2020 (12 : 12 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 80472 نئے کیس سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 62 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ تاہم اسی عرصہ کے دوران 86 ہزار سے زیادہ متاثرین جان لیوا کورونا وائر س سے شفایاب ہوئے، جس سے ایکٹیو کیسز سات ہزار سے زیادہ کم ہوگئے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد اب6225764 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران86428 مریض شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد5187826 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے1179 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد9749 ہوگئی ہے۔
ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 15.11 فیصد،اموات کی شرح 1.57 فیصد ، جبکہ شفایاب ہونے والوں کی شرح 83.33 فیصد ہوگئی ہے۔
 

تازہ ترین