تازہ ترین

دوسرا پولیس پرئمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزید

چھتر ہامہ نائٹس کو میچ جیتنے پر پولیس سربراہ نے مبارکباد دی

تاریخ    30 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


سرینگر//نوجوانوں کیلئے جموں کشمیرپولیس مختلف کھیل مقابلوں کااہتمام کررہا ہے اور ہم امن کیلئے مشترکہ طور کام کررہے ہیں جوہمارامقصد ہے۔اس بات کااظہار پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے دوسری پولیس پرئمیرلیگ ’’پلے فار پیس 2020‘‘ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر پولیس سربراہ نے فاتح ٹیم کومبارکباد دی ۔ یہ میچ سونہ وار اسٹیڈیم میں چھترہامہ نائٹس اورگولڈن برانڈس کے درمیان کھیلا گیا جس میں چھتر ہامیہ نائٹس نے فتح حاصل کی۔ انہوں نے ضلع پولیس سرینگر اور دیگر شریک ایجنسیوں کی سراہنا کی جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کاکامیاب انعقاد کیا۔انہوں نے ذارئع ابلاغ کا بھی شکریہ اداکیاجنہوں نے اس ٹورنامنٹ کااحاطہ کیا۔اس موقعہ پر پولیس سربراہ نے کہا کہ آئندہ ایام میں مزید ایسے نصف درجن کھیل سرگرمیوں کاانعقاد کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ کل سے بانڈی پورہ میں ایک ماہ طویل کھیل میلہ شروع ہوگااوراس کے بعد ہندوارہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہوگا۔اسی طرح سرینگرمین4اکتوبر کو’’پیڈل فار پیس‘‘ منعقد ہوگا اور اس کے بعد جشن ڈل کااہتمام کیا جائے گا۔