ہلاکتوں کی تعداد 10لاکھ ہونا ’انتہائی تکلیف دہ‘:گوٹریس

تاریخ    30 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


اقوام متحدہ//اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کورونا وائرس کی وبا سے دنیا بھر میں 10 سے زائد ہلاکتوں کو ایک‘انتہائی تکلیف دہ سنگ میل’ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار قلب و ذہن کو سن کردینے والاہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے اب تک دنیا بھر میں 10 لاکھ 555 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جبکہ 3کروڑ 32 لاکھ 73 ہزار 720 افراد اس جان لیوا وبا کی زد میں آچکے ہیں۔مسٹر گوٹریس نے اپنے ایک بیان میں کہا‘‘ہماری دنیا انتہائی تکلیف دہ سنگ میل پر پہنچ چکی ہے ۔ کوڈ ۔19 وبانے 10 لاکھ افراد کو ہلاک کیا۔ یہ قلب و ذہن کو سن کردینے والا ہے ۔ ہمیں کبھی بھی کسی شخص کی زندگی سے محروم نہیں ہونا چاہئے ۔ وہ والدین ، شریک حیات ، بہن بھائی ، دوست اور ساتھی کارکن تھے ۔ اس وبا کی بربریت نے درد میں کئی گنا اضافہ کیا ہے ’’۔انہوں نے کہا ‘‘ وائرس پھیلنے سے ملازمتوں کے نقصان ، تعلیم میں رکاوٹیں، ہماری زندگیوں میں اتھل پتھل اور بدحالی کا اب بھی کوئی خاتمہ نہیں ہواہے ۔ ہم اس چیلنج پر قابو پاسکتے ہیں لیکن ہمیں غلطیوں سے سبق لینا چاہئے ۔