تازہ ترین

کورونا سے دنیا بھر میں3کروڑ37لاکھ متاثر،10لاکھ 8ہزار اموات

تاریخ    30 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


 واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی//دنیا بھر میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 3.32 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے ، جبکہ اس جان لیوا وبا سے اب تک 10 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سنٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا نے اب تک دنیا بھر میں 3 کروڑ 73 ہزار 720 افراد کو متاثر کیا ہے ، جبکہ اس وبا سے 10 لاکھ 555 افراد ہلاک ہوچکے ہیںابھی تک کورونا سے متاثر و ہلاکت کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں سر فہرست ہے جہاں اب تک 2.05 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اب تک اس وبا سے 71.47 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ہندوستان میں ملک کی مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84،877 مریض شفایاب ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد 51،01،398 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران 776 مریضوں کی موت ہوگئی جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 96،318 ہوگئی۔برازیل میں اب تک 47.48 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس کی زد آچکے ہیں جبکہ 142،161 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11.59 لاکھ اور 20،385 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک کولمبیا نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں پیرو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں اب تک 8.18 لاکھ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 25،641 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں کوروناوائرس کے پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور یہ ملک کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے ،یہاں اب تک 8.08 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر اور 32،324 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں یوروپی ملک اسپین اب دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7.48 لاکھ اور جان لیوا کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 31،411 ہوچکی ہے ۔ میکسیکو میں اب تک 7.33 لاکھ افراد کورونا سے متاثر جبکہ 76،603 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ارجنٹائنا نے جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں اب تک 7.23 لاکھ سے زیادہ افراد اس مہلک وائرس سے متاثر اور 16،113افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ کوروناوائرس کے اب نئے کیسز میں اضافے کے بعد دنیا بھر میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں اب تک ، تقریبا 6.71 لاکھ افراد متاثر اور 16،586 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس نے کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں چلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ جہاں اب تک 5.42 لاکھ سے زیادہ لوگ اس جان لیوا وبا کا شکار اور 31،808 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ چلی میں کورونا وائرس کے 4.59 لاکھ متاثرین ہیں اور 12،698 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایران میں مہلک وباسے 4.49 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 12،698 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں اب تک 4.37لاکھ افراد کورونا سے متاثر اور 42،001 فوت ہوچکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 360،555 ہوچکی چکی ہے اور 5،193 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ عراق نے سعودی عرب اور پاکستان دونوں ممالک کو کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.53 لاکھ ہے ، جبکہ 9،052 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سعودی عرب میں کورونا کے3.33لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 4،683 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ترکی نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں اب پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں اب تک 315،845 افراد اس وبا سے متاثر اور 8،062 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک تقریبا3.11 لاکھ افراد کورونا سے متاثر اور 6،474 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں اس مہلک وائرس کے 3.09 لاکھ سے زیادہ متاثرین ہیں جبکہ 35،851 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فلپائن نے کورونا وائر سے متاثر ہونے کے معاملہ میں جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں متاثرین کی تعداد 3.07 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اوراب تک 5،381 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں اب تک 2.88 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 9،464 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ انڈونیشیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 2.75 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 10،386افراد ہلاک ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے ایکواڈور میں11،280 ، بیلجیم میں9،987، کینیڈا میں 9،278 ، بولیویا میں7900، نیدرلینڈز میں6380، سویڈن میں 5880 ، مصر میں 5883، چین میں 4739، رومانیہ میں 4،718 ، یوکرین میں 4،044 ،گوئٹے مالا میں 3229، پولینڈ میں 2429 ،پولینڈ میں 2432، پنامہ میں 2340 ، ہنڈوراس میں 2288اور سوئٹزرلینڈ میں2064افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔یواین آئی