تازہ ترین

جنوبی ضلع اننت ناگ میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی

تاریخ    29 ستمبر 2020 (55 : 12 PM)   
(File Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ مرہامہ علاقے میں منگل کو جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔
اس واقعہ میں اگر چہ کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم فورسز نے فوری طور پر علاقے کو محاصرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق جنگجوﺅں نے مرہامہ میں فوج کی ایک پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے بعد جنگجو وہاں سے رفو چکر ہوگئے تاہم پولیس اور فوج کی مشترکہ پارٹی نے اُنہیں تھوڑی ہی دور ی پر محاصرے میں لے لیا ۔
اس موقع پر طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔