تازہ ترین

پونچھ میں کراس ایل او سی گولہ باری، نصف درجن مویشی زخمی

تاریخ    29 ستمبر 2020 (12 : 12 PM)   


یو این آئی
جموں//جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر منگل کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی افوج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔
ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر منگل کی صبح قریب ساڑھے چار بجے پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ باری شروع کر دی۔
انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی اہلکاروں نے حملے کا بھر پور جواب دیا۔
کراس ایل او سی کے اس واقعہ میں نصف درجن مویشیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
 

تازہ ترین