زوجیلا میں پسیاں گرآنے کے بعد سرینگر۔ لداخ شاہراہ پر ٹریفک معطل

تاریخ    29 ستمبر 2020 (21 : 11 AM)   


غلام نبی رینہ
کنگن//زوجیلا علاقے میں پسیاں گرآنے کے نتیجے میں سرینگر۔ لداخ شاہراہ پر گذشتہ شام سے ٹریفک کی آمد رفت بند ہے۔
 کشمیر عظمیٰ کو منگل کے روز ملی تفصیلات کے مطابق انڈیا گیٹ زوجیلا کے مقام پر گذشتہ شام 7بجے کے قریب پسیاں گرآنے کے نتیجے میں سرینگر ۔لداخ شاہراہ دونوں طرف کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شاہراہ کے دونوں طرف سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئی ہیں۔
 ٹریفک پولیس کے ایک افسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ شاہراہ پر پسیاں ہٹانے کے لئے بارڈر روڈس آرگنائزیشن نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا ہے اور اس کیلئے مشینوں کے علاوہ مزدوروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
 

تازہ ترین