نیوزی لینڈ پاکستان کیخلاف ہوم سیریز کا اعلان آج کریگا

نومبر دسمبر میں2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز سیریزکا شیڈول ہے

تاریخ    29 ستمبر 2020 (12 : 12 AM)   


یو این آئی
آکلینڈ/نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ آج پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کرے گا ، نومبر دسمبر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔کیوی بورڈ کے مطابق وہ کل انٹرنیشنل ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کرے گا اس میں پاکستان کے خلاف سیریز کا شیڈول بھی شامل ہے۔ پاکستان ٹیم نے نومبر دسمبر میں نیوزی لینڈ میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے جس کے لیے نیوزی لینڈ روانگی 20 نومبر کو متوقع ہے، پاکستان شاہین بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ جائے گی۔پاکستان شاہین نیوزی لینڈ میں دو چار روزہ اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جبکہ پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہین کے کھلاڑی ایک دوسرے کی ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔
 

تازہ ترین