تازہ ترین

ویب آف سائنس امریکہ کے اشتراک سے کشمیر یونیورسٹی کے

بائیو ریسورس شعبہ کی طرف سے آن لائین ورکشاپ منعقد

تاریخ    29 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


سرینگر// کشمیر یونیورسٹی کے بائیو ریسورس شعبہ نے کل ویب آف سائنس امریکہ کے اشتراک سے یک روزہ آن لائین ورکشاپ منعقد کیا ۔اس ورکشاپ میں ملک کے کئی اداروں جن میں کشمیر یونیورسٹی ،سنٹرل یونیورسٹی ،سکاسٹ ،اسلامک یونیورسٹی ،علی گڈھ مسلم یونیورسٹی ،کلسٹر یونیورسٹی ،سکمز ،جی ایم سی ،این آئی ٹی ،آئی سی ایس ایس آر نئی دلی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹوں،فیکلٹی ممبران ،سکالروں اور کالج پروفیسروں نے شرکت کی ۔ڈین ریسرچ کشمیر یونیورسٹی پروفیسر داکٹر شکیل احمد رومشو نے ورکشاپ کا افتتاح کیا ۔ اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے بتایا کہ تحقیق کے فوائد پیشہ ورانہ ترقی سے آگے بھی تفصیلی تحقیق کے ذریعے پائے جاتے ہیں ، محققین تنقیدی سوچ کی مہارت کو بھی ترقی دیتے ہیں ۔شعبہ بائیو رس کے کارڈی نیٹرڈاکٹر منظور احمد میر نے ورکشاپ میں شرکت کرنے پر تمام شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ علمی اور تحقیقی سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ تحقیق کے قابل طریقوں کی تلاش کی جائے اور فیکلٹی ، اسکالروں اور شعبہ جات کے سربراہان تک رسائی حاصل کی جاسکے۔اس تناظر میں انہوں نیکہا کہ وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد کی سربراہی میں جامعہ کشمیر کے محکمہ بائیوریسورس نے آن لائن ویبنار سیریز کا آغاز کیا ہے اور آج کا ورکشاپ اس سمت میں چوتھے نمبر پر ہے۔