چین اور پاکستان کے ساتھ کشیدگی سے نمٹنے کا عمل

بھارت فوج کیلئے 2290 کروڑ روپے مالیت کا جدیداسلحہ امریکہ سے حاصل کرے گا

تاریخ    29 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک

۔72000اسالٹ رائفلیں،ہلکی مشین گنیں اور دیگر جدیدسازوسامان کی خریداری کو منظوری

 
نئی دہلی//چین اور پاکستان کے ساتھ کشیدگی اور تنائو کے بیچ وزارت دفاع نے امریکہ سے2290کروڑ روپے مالیت کے ہتھیار اور فوجی سازوسامان جن میں72000ہزاراسالٹ رائفلیں بھی شامل ہیں،حاصل کرنے کومنظوری دی ہے جوچین اور پاکستان کے ساتھ سرحدوں کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو فراہم کیاجائے گا۔حکام کے مطابق وزارت دفاع کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اس سودے کو منظوری دی گئی ۔اسالٹ رائفلوں کی خرید کے علاوہ بحریہ اور فضائیہ کیلئے 950کروڑ روپے مالیت کااینٹی ایئرفیلڈ اسلحہ خریدنے کو بھی منظوری دی گئی ۔حکام کے مطابق وزیردفاع کی سربراہی میں منعقدہ اس میٹنگ میں 2290کروڑ روپے مالیت کے اسلحہ اور فوجی سازوسامان کے حصول کو منظوری دی گئی  ۔صف اول ہر کام کررہے اہلکاروں کیلئے اسالٹ رائفل کا سودا780کروڑ روپے میں ہوگا۔فوج اسلحہ کی جدید کاری کے پروگرام کی عملدرآمد کے تحت بھاری تعداد میں ہلکے مشین گن،جنگی کاربائن اور اسالٹ رائفلیں خرید رہا ہیں تاکہ پرانے اسلحہ اور سازوسامان کو بدلا جائے ۔اکتوبر2017میں فوج نے ساتھ لاکھ رائفلوں ،44000ہلکے مشین گنوں اور44600کاربائنوں کے حصول کا عمل شروع کیا۔دنیاکی دوسری بڑی فوج پاکستان اور چین کے ساتھ تنائو اور کشیدگی کی وجہ سے حفاظتی خدشات کی بناء پر تیزی کے ساتھ مختلف اقسام کااسلحہ اور سازوسامان خرید رہی ہیں ۔اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت تیز تر بنیادوں پر72000اسالٹ رائفلیں امریکہ سے حاصل کررہی ہیں ۔ذرائع نے مزید کہا کہ یہ ہتھیار چین اور پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحد کی حفاظت پر مامورفوج کو فراہم کئے جائیں گے ۔

تازہ ترین