اننت ناگ میں جسمانی طور خاص ناخیزکھلاڑیوں کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ کاآغاز

تاریخ    28 ستمبر 2020 (30 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
اننت ناگ// ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ غلام حسن شیخ نے جسمانی طور خاص ناخیز کھلاڑیوںکیلئے کرکٹ ٹرنی کاافتتاح کیا۔ ٹورنامنٹ کا اہتمام ضلع انتظامیہ نے غیر سرکاری رضاکار تنظیم ’ہیومنٹی ویلفیئر ‘ کے اشتراک کے ساتھ کیا ہے۔ جنوبی کشمیر کے تمام اضلاع اور بڈگام ضلع کے 9ٹیم ایک ہفتہ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لینگے۔ اس موقعہ پر اے ڈی سی نے کہاکہ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا مقصد جسمانی طور خاص ناخیز افراد کی حوصلہ افزائی کرنا اور اُن کے چہروں پر مسکراہٹ لانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تفریح ہر کسی شخص کا حق ہے اور ناخیز افراد کو اس سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ اے ڈی سی نے کہاکہ ضلع انتظامیہ تمام پڑھے لکھے نوجوانوں اور خاص کر جسمانی طور ناخیز افراد کی معاشی خودمختاری اور ہنر کو فروغ دینے کیلئے کام کررہی ہے۔
 
 
 

تازہ ترین