ہیون نارواؤ پرائمری لیگ | فائنل میچ زنڈفرن نے 5 وکٹوں سے جیت لیا

تاریخ    28 ستمبر 2020 (30 : 12 AM)   


فیاض بخاری
بارہمولہ //ناروائو بارہ مولہ میں کھیلے گئے ’ہیون ناروائو‘پرائمری لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں زنڈفرن نے چندن واڑی کوپانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔اتوار کوکھیلے گئے اس میچ میں چندن واڑی کی پوری ٹیم 18ائورزمیں95رن بنا کر آوٹ ہوئی ،جس کے بعد زنڈفرن کی ٹیم نے یہ ہدف صرف 15ائورزمیں مکمل کرلیااوراس کے صرف پانچ کھلاڑی آوٹ ہوگئے۔زنڈ فرن کی ٹیم کے غلام محمد کو اس میچ میں چار وکٹ لینے پر مین آف دی میچ قرار دیاگیاجبکہ اشفاق احمد ملک مین آف دی سیریز قرار پائے ۔اشفاق احمد نے اس ٹورنامنٹ میں 250رن اسکورکئے اورچار وکٹیں بھی لیں۔میچ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو بیس ہزار روپے کا چیک اورایک ٹرافی پیش کی گئی جبکہ ہارنے والی ٹیم کودس ہزار روپے کا چیک اور ٹرافی دی گئی۔اس ٹورنامنٹ میں بتیس ٹیموں نے حصہ لیا۔اس موقعہ پرایس ایچ او شیری سجاد احمد،سیاسی کارکن محمد انورخان اور علاقے کے معزز لوگ موجودتھے۔

تازہ ترین