تازہ ترین

کمپیوٹر کی زبان میں اعداد | ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کااستعمال

سائنس و ٹیکنالوجی

تاریخ    28 ستمبر 2020 (30 : 12 AM)   


شفیق احمد آئمی
1 )  بِٹ  Bit :
کمپیوٹر گنتی کی زبان سمجھتا ہے اور ہر چیز کو گنتی کے نظریہ سے ہی پیمانہ دیتا ہے۔گنتی کا ’’ایک عدد‘‘ کمپیوٹر کی زبان میں ’’ایک بائنری ڈجٹ‘‘ One Binary Digit کو ’’بِٹ‘‘ Bit کہا جاتا ہے۔ایک ’’بٹ‘‘ Bit یا تو 0 ہوسکتا ہے یا 1 ہوسکتاہے۔
2 )  بائٹ  Byte :
آٹھ ’’بِٹ‘‘ Bit کے مجموعے کو ’’بائٹ‘‘  Byte کہا جاتا ہے اور عملی طور پر ایک ’’حرف‘‘ کو بھی ایک ’’بائٹ‘‘ Byte کے برابر گنتے ہیں۔کیونکہ آٹھ ’’بِٹس‘‘ Bits مل کر ایک ’’حرف‘‘ کو ظاہر کرتے ہیں۔
3 )’’کے بی‘‘ کلو بائٹ  KB,Kilo Byte :
کمپیوٹر کی گنتی میں ’’بائٹ‘‘ کے بعد ’’کے بی‘‘ یعنی ’’کلو بائٹ‘‘ آتی ہے ۔ ایک ہزار چوبیس 1024 ’’بائٹ ‘‘ کے مجموعے کو ’’ایک کے بی‘‘ یعنی ’’ایک کلو بائٹ‘‘ کہا جاتا ہے۔
4 ) ’’ایم بی‘‘ میگا بائٹ  MB, Mega Byte :
’’کے بی‘‘ KBیعنی کلوبائٹ کے بعد کمپیوٹر کی گنتی میں ’’ایم بی‘‘ یعنی میگا بائٹ Mega Byte آتی ہے۔ایک ہزار 1000 ’’کے بی‘‘ یعنی کلو بائٹ کا ’’ایک ایم بی‘‘MB یعنی میگا بائٹ Mega Byte ہوتی ہے۔ 
5 )  ’’جی بی‘‘ گیگا بائٹ GB,Giga Byte :
’’ایم بی‘‘ MBیعنی میگا بائٹ کے بعد کمپیوٹر کی گنتی میں ’’جی بی‘‘ یعنی گیگا بائٹ Giga Byte آتی ہے۔ ایک ہزار 1000 ’’ایم بی‘‘ یعنی میگا بائٹ کی ’’ایک جی بی‘‘GB یعنی گیگا بائٹ Giga Byte ہوتی ہے۔ 
6 )  ’’ٹی بی‘‘  ٹیگا بائٹ  TB, Tiga Byte 
کمپیوٹر کی گنتی میں’’جی بی‘‘GB  یعنی گیگا بائٹ کے بعد’’ٹی بی‘‘ TB  ٹیگا بائٹ Tiga Byteآتی ہے۔ ایک ہزار ’’جی بی‘‘ GB کی ’’ایک ٹی بی‘‘ TB یعنی ٹیگا بائٹ Tiga Byte ہوتی ہے۔
{ کمپیوٹر کی گنتی اعداد وشمار میں}
یہاں ہم آپ کی خدمت میں کمپیوٹر کی گنی اعداد و شما رمیں پیش کررہے ہیں تاکہ سمجھنے میں آسانی ہو۔
8 Bit               =     1Byte
1024 Byte       =     1 Kilo Byte 
1000 Kilo Byte     =      1 Mega Byte 
1000 Mega Byte   =    1 Giga Byte 
1000 Giga Byte  =   1 Tira Byte
آپ کی آسانی کے لئے ہم اردو میں بھی یہ فارمولہ لکھ دیتے ہیں۔
۸  بِٹ =      ۱  بائٹ
۱۰۲۴  بائٹ =      ۱  کلو بائٹ  KB 
۱۰۰۰  کلو بائٹ =      ۱میگا بائٹ  MB 
۱۰۰۰  میگا بائٹ =     اگیگا بائٹ  GB 
۱۰۰۰  گیگا بائٹ =      ۱  ٹیرا بائٹ  TB 
ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر
کمپیوٹر کی بارے میں بات کرو تو باربار ’’ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر‘‘ کا نام آتا ہے۔ ’’ہارڈویئر ‘‘ سے مراد کمپیوٹر کی وہ تمام چیزیں ہیں جن کو چھوا جا سکتا ہے اور ’’سافٹ ویئر‘‘ سے مراد وہ
 تمام پرووگرام ہیں جن کو کمپیوٹر میں ’’انسٹال‘‘ کیا جاتا ہے اور جس کے تحت ہم تمام کام کر سکتے ہیں۔’’سافٹ ویر‘‘ کو ہم اپنے کمپیوٹر کے مانیٹر کی اسکرین پر دیکھ سکتے ہیں چھو نہیں سکتے۔مثلاً ونڈوز ، مائیکروسافٹ آفس، کورل ڈرا، ایڈوب فوٹو شاپ اور ان پیج وغیرہ۔
 ڈاس یا ڈوز DOS 
 ابھی تک ہم کمپیوٹر کے ہارڈ ویئر وغیرہ کے بارے میں سمجھ رہے تھے ۔اب انشاء اﷲ ’’سافٹ ویئر‘‘ کے بارے میں سمجھیں گے۔سب سے پہلے ہم ’’ڈاس یا ڈوز‘‘ کے بارے میں سمجھیں گے۔DOS شارٹ فارم ہے اور اِس کا فل فارم ’’ڈسک آپریٹنگ سسٹم‘‘ DISK OPERATING SUSTEM ہے۔’’ڈاس یا ڈوز‘‘ پرسنل کمپیوٹر پو استعمال ہونے والا ’’سنگل یوزر‘‘آپریٹنگ سسٹم ہے اوراِسے صرف ایک ہی آپریٹر استعمال کر سکتا ہے ۔ اِسے ’’ڈسک آپریٹنگ سسٹم‘‘ اِس لئے کہتے ہیں کیونکہ یہ کمپیوٹر کی ’’ہارڈ ڈسک‘‘ میں موجود رہتا ہے ۔ جب ہم اپنا کمپیوٹر آن کرتے ہیں تو یہ ’’ریم‘‘ میں لوڈ ہوجاتا ہے اور یہ ’’ریم‘‘ میں اُس وقت تک موجود رہتا ہے جب تک کمپیوٹر چلتا رہتا ہے۔یہ 16-bit آپریٹنگ سسٹم تھا اور ایک وقت میں 16-bit ڈیٹا پروسیس کرسکتا تھا ۔ اِس کے بعد 32-bit کا زمانہ آیا اور پھر 64-bit کا زمانہ آیا ۔ آج کل انہیں دونوں آپریٹنگ سسٹم کا زمانہ چل رہا ہے۔
 انٹرنل کمانڈز
 آپریٹنگ سسٹم کو سمجھ لینے کے بعد ہم ’’انٹر نل کمانڈ‘‘ کے بارے میں سمجھ لیتے ہیں۔’’انٹر نل کمانڈ‘‘ ایسی کمانڈ ہے جو ’’ایم ایس ڈاس یا ڈوز‘‘ MS-DOS یعنی مائیکرو سافٹ ڈاس یا ڈوز کا حصہ ہوتی ہے ۔ اِس سلسلے میں کسی بیرونی EXE فائل کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اِس کی کمانڈ یہ ہیں۔
1.   MD (Make Directory)      C:\>md abbas +Enter
2.   CD (Change Directory)  C:\>cd abbas + Enter
3.   RD (Remove Directory)  C:\>rd abbas +Enter
4.   Copy  C:\>copy(file name)-(extension) target+Enter
    C:\>copy abbas.doc a: =Enter
5.   DEL (Delete) C:\>del abbas.doc +Enter
6.   ren  (Rename) C:\>ren abbas aslam+Enter
7.   DATE C:\>date +Enter
8.   TIME C:\>time +Enter
9.   VER C:\>ver +Enter
10. CLS C:\>cls +Enter
CD\ +Enter (This command will bring you 
back an the root
CD..+Enter (This command will bring you
only only one step back)
ایکسٹرنل کمانڈز
ایکسٹرنل کمانڈز ایسی کمانڈز ہیں جو بیرونی طور پر کسی فلاپی یا سی ڈی پر محفوظ ہوتی ہیں۔ ایسی کمانڈز اِس طرح ہیں۔
1.  FORMAT  A:\>format c:+Enter D:\win98>format
c:+Enter
2.  DELTREE C:\>deltree word +Entre
3.  DISKCOPY C:\>diskcomp  a:  b: +Enter
4.  MEN C:\>mem  +Enter
5.  UN  DELETE C:\>undelete +Enter
6.  SCANDISK D:\win98>scandisk c:+Enter
7.  XCOPY C:\>xcopy ** a: +Enter (will copy all
the files from C to A)
8.  CHKDSK C:\>chkdsk +Enter  (Status of a disk
and display report)
یہ کمانڈزہر ایک پرسنل کمپیوٹر میں کام آتی ہیں۔ اِس میں windos98 کی مثال پیش کی گئی ہے۔جب آپ یہ سب کمانڈ دیں تو جس ’’ونڈو‘‘ کا آپ استعمال کر رہے ہیں تو ’’ونڈوز 98 ‘‘ کی جگہ اُس کا نام ڈال دیں۔
�����������������������