تازہ ترین

۔ 30کلو میٹر سفر کیلئے150روپئے کرایہ وصول | ویری ناگ میں وین ڈرائیوروں کے وارے نیارے

تاریخ    28 ستمبر 2020 (30 : 12 AM)   


عارف بلوچ
اننت ناگ//ویری ناگ سے بانہال جانے والی وین سروس مسافروں کیلئے پریشانی کا باعث بن چکی ہے اور کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے رہنما خطوط کو بالائے طاق رکھ کر گاڑیوں میں پچاس کے بجائے سو فیصد سواریاں بٹھائی جاتی ہیں وہیں کرایہ میں دوگنا اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مسافر وں کو پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ویری ناگ سے بانہال تک تقریباََ30کلو میٹر کاسفر ہے ۔کووڈ19- سے قبل ویری ناگ سے بانہال تک 70روپئے کرایہ مقرر تھا ۔ایک طرف انتظامیہ کے حکمنامہ کے حکمنامہ پر کوئی عمل نہیں کیا جارہا ہے تو دوسری طرف مسافروں سے 30کلو میٹر کے اس سفر کیلئے 150روپئے کرایہ وصول کیا جارہا ہے،جس کی وجہ سے اس روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں میں سخت غم وغصہ پایا جارہا ہے ۔مسافروں نے پولیس و انتظامیہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔