تازہ ترین

عارضی ملازمین کی مستقلی کیلئے پالیسی بنانے پر اپنی پارٹی کازور

تاریخ    27 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں//اپنی پارٹی نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پرزور دیا ہے کہ جموں وکشمیر میں مختلف محکمہ جات میں ڈیلی ویجرز/کیجول لیبررز کے طور کام کرنے والے ملازمین کی مستقلی کے لئے پالیسی بنائی جائے۔ پارٹی صوبائی صدر جموں اور سابق وزیر منجیت سنگھ نے بلاک بھلوال کے سیری پنڈتاں  میں ایک میٹنگ میں بولتے ہوئے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ یومیہ اجرت، کنٹریکچول ورکرز، آئی ٹی آئی تربیت یافتہ، عارضی ملازمین، رہبر ِ کھیل،رہبر ِ زراعت وغیرہ ملازمین جوکہ مختلف محکموں میں لازمی مدت مکمل کرچکے ہیں، کو مستقل کیاجائے، اِن میں سے متعدد 15سال سے زائد عرصہ سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ یومیہ اُجرت پرکام کرنے والے ا ورعارضی ملازمین سخت مالی مشکلات کا شکار ہیں اور اُن کے لئے روزمرہ کے اخراجات کا انتظام کرپانا بہت مشکل ہورہاہے۔سابق ایم ایل اے فقیر ناتھ، بودھ راج بھگت، سوہن سنگھ سونی، گورو کپور، سردیش رانا، اعجاز کاظمی وغیرہ بھی اِس موقع پر موجود تھے۔ اس دوران قریب50نوجوانوں نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ منجیت سنگھ نے مطالبات کے حق میں 72گھنٹوں کی ہڑتال کر رہے پی ایچ ای ڈیلی ویجروں کی مکمل حمایت کااعلان کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اُن کے دیرینہ مطالبات حل کئے جائیں۔