تازہ ترین

بوہی باغ کولگام پولیس سٹیشن پر فائرنگ | ہندوارہ میں دستی بم ناکارہ،ویری ناگ میں جنگجو گرفتار

تاریخ    27 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


عارف بلوچ+اشرف چراغ
اننت ناگ+کپوارہ// بہی باغ کولگام پولیس سٹیشن پر مشتبہ جنگجوئوں نے فائرنگ کی۔ ادھرڈورو میں جنگجوئوں کی صف میں شامل ہونے والے نوجوان کو گرفتار کیا گیا جبکہ سرحدی ضلع کپوارہ کے وڈر بالا ہندوارہ علاقہ میں بم کو ناکارہ بنا یا گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ بوہی باغ کولگام پولیس تھانے پر شام 8بجے کے قریب فائرنگ کی گئی جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔واقعہ کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشیاں شروع کی گئیں۔اس دوران ویری ناگ علاقے میں پولیس نے حال ہی میں ہتھیار اٹھانے والیطالب احمد بٹ ولد محمد ایوب ساکن دہرونہ ڈورو کوگرفتار کیا۔ اس دورانمعلوم ہوا ہے کہ ہندوارہ کے وڈر بالا علاقہ میں سڑک کے کنارے ایک بم نصب کیا گیا تھا ۔مقامی لوگو ں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد انہو ں نے بم ناکارہ بنانے والی ٹیم کو وڈر بالا روانہ کیا جس نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا کر ایک بہت بڑے خطرے کو ٹال دیا ۔