۔21طیاروں میں 2954 مسافر سرینگر وارد

تاریخ    27 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازو ں کے دوبارہ چالو ہونے کے 125 ویں دِن 2954مسافروں کو لے کر21 پروازیں کل سرینگر کے ہوائی اَڈے پر اتریں۔ واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک سرینگر ائیر پورٹ پر 1,779 گھریلو پروازیں اُتریں ہیں جن میں 2,44,212 مسافروں نے سفر کیا ہے۔ نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً 3,806 مسافروں کو خصوصی اِنخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ ہوائی اَڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19 ٹیسٹ کیا گیا اور اَپنے منازل کی طرف تما م اَحتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ اِنتظامات کئے ہیں اور اِس دوران مرکزی شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔
 

تازہ ترین