آئی ٹی آئی باغ دلاور خان میں جاب میلہ منعقد | ڈاکٹر سامون کا نئے کورسز متعارف کرنے پر زور

تاریخ    27 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//گورنمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) باغِ دلاور خان میں کل جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 کمپنیوں اور انسٹی ٹیوٹ سے کورس مکمل کرنے والے 325امیدواروں نے  حصہ لیا۔تقریب پر مہمان خصوصی پرنسپل سکریٹری سکول ایجوکیشن اینڈ سکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اصغرحسن سامون نے ڈائریکٹرسکل ڈیولپمنٹ سجاد حسین گنائی کی موجودگی میں جاب میلے کا افتتاح کیا۔ڈاکٹر سامون نے اپنے خطاب میں کہا کہ سری نگر کے آئی ٹی آئی سے شروع ہونے والے اس جاب میلے کو دوسرے تمام اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے آئی او ٹی ٹیکنیشن (سمارٹ سٹی) ، آئی او ٹی ٹیکنیشین (سمارٹ فون) ، آئی او ٹی ٹیکنیشن (سمارٹ زراعت) آئی او ٹی ٹیکنیشن (سمارٹ ہیلتھ کیئر) ٹیکنیشن میکاٹروکس ، روبوٹکس وغیرہ جیسے کورسز متعارف کرانے پر زور دیا۔انہوں نے مارکیٹ کی طلب کے مطابق ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کے لئے آئی ٹی آئی کے نصاب اور مشینری کے سامان کو اپ ڈیٹ کرنے پر بھی زور دیا۔میلے میں جمکش و ہیکلڈ پرائیوٹ  لمیٹڈ حیدر پورہ ،ALBA پاور پرائیوٹ لمیٹڈ رنگریٹ ، فنگسائڈس انڈیا لمیٹڈ رنگریٹ، کشمیر موٹر ایم اے روڈ ،سٹگ ٹریڈنگ انٹرنیشنل سرینگر ، صاحب انٹر نیشنل حیدر پورہ ، کانٹنینٹل ہیٹنگ وینٹیلیشن اور ائر کنڈیشنگ رنگریٹ اورینٹل اسٹور ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ ، AMCO کنسٹرکشنز پرائیوٹ لمیٹڈ رنگریٹ ، الفا آٹوموبائل کرن نگر ، مہتاب پرائیوٹ لمیٹڈ رنگریٹ اور سٹی انفرا لمیٹڈ رنگریٹ نے حصہ لیا۔
 

تازہ ترین