ایک دن میں اضافہ کے بعد کورونا وائرس میں پھر کمی

متاثرین کی مجموعی تعداد 60لاکھ کے قریب پہنچ گئی

تاریخ    27 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 59 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ، لیکن اس جان لیوا وبا کو شکست دینے والوں کی تعدادبھی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے ، جس کی وجہ سے ایک دنکے بعد اس کے فعال کیسز میں کمی درج کی گئی ہے ۔ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کووڈ ۔19 کے ایکٹیو کیسز کی تعداد نو ہزار سے زیادہ کم ہوگئی جس سے مریضوں کی مجموعی تعداد کم ہو کر تقریبا 9.61 لاکھ رہ گئی۔ اس سے قبل جمعہ کے روز ملک میں صحت مند ہونے والوں سے 3437 زیادہ تھی۔ ملک میں جمعہ سے قبل لگاتار چھ دن تک صحت مند افراد کی تعداد اس وبا کا شکار ہونے والے نئے افراد کی تعداد سے زیادہ تھی ، جس کی وجہ سے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 85،362 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 93،420 مریض جان لیواوبا سے شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے ایکٹیو کیسز 9،147 کم ہوکر 9،60،969 رہ گئے ہیں۔ کورونا متاثرین کی تعداد 59 لاکھ سے تجاوز کر کے 59،03،933 اور صحت مند مریضوں کی تعداد 48،49،585 ہوگئی ہے ۔اسی عرصے کے دوران 1،089 کورونا مریضوں کی موت ہوئی ، جس سے جان لیوا وبا سے اپنی زندگی گنوانے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 93،379 تک پہنچ گئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 16.28 فیصد ، اموات کی شرح 1.58 فیصد جبکہ شفایابی کی شرح 82.14 فیصد ہوگئی ہے ۔ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2،214 کیسز کم ہو کر مجموعی تعداد 2،73،190 رہ گئی ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد مزید 416 اموات کے ساتھ 34،761 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران ، 19،592 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 9،92،806 ہوگئی۔ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 2925 کا اضافہ ہوا ہے اور ریاست میں اب یہ تعداد 98،493 ہوگئی ہے ۔اس ریاست میں ہلاک شدگان کی تعداد 8،417 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 4،50،302 افرادشفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 1،670سے کم ہوکر مجموعی تعداد 67،683 رہ گئی۔ ریاست میں اب تک 5،608 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں اب تک اس ریاست میں مجموعی طور پر 5،88،169 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسی عرصہ کے دوران 1903 مریض کم ہوئے جس سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 59،397 رہ گئی ہے ۔ اس وبا کی زد میں آنے سے اب تک 5،450 افراد ہلاک جبکہ 3،13،686 شفایاب ہوچکے ہیں۔ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 46،386 اور ہلاک شدگان کی تعداد 9148 ا ہوچکی ہے ۔ وہیں ریاست میں اب تک 5،13،836 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 48،967 ہوچکی ہے اور 635 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد 1،11،331 ہوگئی ہے ۔ریاست اوڈیشہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 34،897 اور 767 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 1،65،432 ہوچکی ہے ۔اس عرصہ کے دوران دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز کی تعداد258 سے کم ہوکر30867 رہ گئی ہے ۔ وہیں قومی راجدھانی میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 5،147 اور اب تک 2،28،436 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ریاست تلنگانہ میں کوروناوائرس کے 30334 فعال کیسز ہیں اور 1091 افراد ہلاک جبکہ 1،52،441 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 25374 فعال کیسز ہیں اور 4665 افراد ہلاک ، جبکہ اب تک 2،11020 مریض صحت مند ہوئے ہیں۔ملک کی شمالی ریاست پنجاب میں ایکٹیوکیسز کی تعداد بڑھ کر 19،937 ہوگئی ہے اور وبا سے نجات حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 84،025 جبکہ اب تک 3134 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ریاست مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 22،198 ہے اور 93،238 مریض صحت یاب جبکہ 2152 افراد اس جان لیوا عالمی وباسے ہلاک ہوچکے ہیں۔ریاست گجرات میں 16،478 فعال کیسز ہیں اور 3393 افراد ہلاک اور 1،10،358 مریض مہلک وبا سے شفایایاب ہوئے ہیں۔بہار میں 12773 فعال کیسز ہیں۔ ریاست میں 878 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 1،61،874 مریض اس وباسے شفایاب ہوئے ہیں۔ابھی تک جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کوروناوائرس ‘کووڈ-19 ’ سے راجستھان میں 1412 ، ہریانہ میں 1273 ، جموں و کشمیر میں 1105 ، چھتیس گڑھ میں 777 ، جھارکھنڈ میں 661 ، آسام میں 625۔ اتراکھنڈ میں 555 ، پڈوچیری میں 494 ، گوا میں 386 ، تری پورہ میں 268 ، چنڈی گڑھ میں 145 ، ہماچل پردیش میں 157 ، منی پور میں 63 ، لداخ میں 56 ، انڈمان نکوبار جزائر میں 52 ، میگھالیہ میں 43 ، سکم میں 31 ، ناگالینڈ میں 16 ، اروناچل پردیش میں 14 اور دادر نگر حویلی اور دامن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔یواین آئی

تازہ ترین