تازہ ترین

سنگلدان میں ٹاٹاسومو والوں کے وارے نیارے | کرایہ میں ہوشربا اضافہ، 25کلومیٹرپر100روپے

تاریخ    26 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


زاہد بشیر
گول// سب ڈویژن گول کے سنگلدان سے نکلنے والی ٹاٹا سومو گاڑیوں کی جانب سے من مانے کرایہ میں اضافہ کی وجہ سے مسافر شدید پریشانیوں سے دوچار ہیں۔ جہاں گاڑیوں میں سواریاں کھچا کھچ بھری ہوتی ہیں وہیں کرایہ میں دوگنااضافہ بھی کیاگیا ہے ۔ اگر چہ کووڈ19کے پیش نظر سرکار نے مسافر گاڑیوں کے لئے تیس فیصد اعلان کیا تھا لیکن اس کے لئے گاڑی والوں کو کم سواریاں بٹھانی تھیں تا کہ گاڑی والوں کو بھی نقصان نہیں ہو گا لیکن اس حکم نامے کو ردی کی ٹوکری میں ڈالتے ہوئے ڈرائیورں نے من مرضی کرایہ وصولنا شروع کر دیا ہے ۔ اگر چہ مسافر اس پر اسرار بھی کرتے ہیں لیکن انہیں گاڑیوں میں سفر کرنے سے منع کیا جاتا ہے ۔ کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے سنگلدان میں کئی مسافروں نے کہا کہ سنگلدان سے اندھ تک صرف25کلو میٹر ہے جہاں چالیس سے پچاس روپے کرایہ ہے لیکن یہاں پر 100روپے کرایہ وصولا جاتا ہے جو سراسر ظلم ہے ۔ اگر چہ اس سلسلے میں انتظامیہ اور پولیس بھی واقف ہے لیکن اس کے با وجود اس من مانے کرایہ میں اضافے پر کوئی ٹھوس قدم اٹھایا نہیں جا رہا ہے ۔
 

تازہ ترین