تازہ ترین

جموں میں علما کا مدرسہ بورڈ قائم کرنے کا مطالبہ

تاریخ    26 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   
(فائل فوٹو)

نیوز ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے صوبہ جموں کے علما نے ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح یہاں بھی ایک مدرسہ بورڈ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔علما کا کہنا ہے کہ ہمارے مدرسوں میں زیر تعلیم طلبا کو بھی فارغ التحصیل ہونے کے بعد کالجوں اور یونیوسٹیوں میں داخلہ ملنا چاہئے۔ایک عالم نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: 'ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح یہاں بھی ایک مدرسہ بورڈ قائم کیا جانا چاہئے یہ ہماری دیرینہ مانگ ہے'۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مدرسوں میں ہزاروں طلبا زیر تعلیم ہیں ان کی ڈگریوں کو بارہویں پاس تسلیم کیا جانا چاہئے اور انہیں کالجوں میں داخلہ ملنا چاہئے۔موصوف عالم نے کہا کہ ہمارے مدرسوں میں ہندی اور انگریزی کے علاوہ بھی کئی زبانیں پڑھائی جاتی ہیں اور ہم ریاضی اور سائنس کے مضامین بھی مدرسوں میں پڑھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی باقی ریاستوں کی طرح یہاں بھی مدرسوں کے عملے کا تنخواہ سرکار کو دینا چاہئے۔یو این آئی