مزید خبرں

تاریخ    26 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


 حکیم باغ راولپورہ اور کنگہ بگ حیدر پورہ میں

 غیر قانونی طور تعمیر کئے گئے ڈھانچے منہدم 

سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن نے کل حکیم باغ راولپورہ اور کنگہ بگ حیدر پورہ میں غیر قانونی طور تعمیر کئے گئے ڈھانچوں کو منہدم کیا ۔ایس ایم سی کے انفورسمنٹ آفیسر اور وراڈ آفیسر کی نگرانی میں ہوئی اس انہدامی مہم کے دوران لوگوں کو متنبہ کیا گیا کہ وہ غیر قانونی طور تعمیرات کھڑا کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی تعمیر کام کیلئے ایس ایم سی سے باضابطہ طور اجازت حاصل کریں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایس ایم سی کی انہدامی مہم جاری رہے گی۔ 
 
 

۔19طیاروں میں 2169مسافر سرینگر وارد

سرینگر//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازو ں کے دوبارہ چالو ہونے کے 124 ویں دِن  2169مسافروں کو لے کر19 پروازیں کل سری نگر کے ہوائی اَڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک سری نگر ائیر پورٹ پر1,758گھریلو پروازیںاُتریںہیں جن میں 2,41,258مسافروں نے سفر کیا ہے۔
نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3,806مسافروں کو خصوصی اِنخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ہوائی اَڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوراَپنے منازل کی طرف تما م اَحتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ اِنتظامات کئے ہیں اور اِس دوران مرکزی  شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔
 
 

علی محمد ساگر کو صدمہ،برادر نسبتی کا انتقال

ڈاکٹر فاروق، عمر عبداللہ اورپارٹی لیڈران کا اظہارِ تعزیت

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کے برادرنسبتی خواجہ غلام نبی گنائی ساکن اردو بازار فتح کدل کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ دونوں لیڈران نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگوران خصوصاً اہل خانہ کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، اراکین پارلیمان محمد اکبر لون، جسٹس (ر) حسنین مسعودی، سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع اوڑی، چودھری محمد رمضان، شریف الدین شارق، میاں الطاف احمد، حاجی مبار ک گل، شمیمہ فردوس، سکینہ ایتو،  ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی، شیخ اشفاق جبار، تنویر صادق، عمران نبی ڈار اور دیگر لیڈران نے اس سانحہ ارتحال پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے لواحقین خصوصاً پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
 
 
 
 
 

تازہ ترین