ہیلتھ سنٹر کھنموہ میں طبی عملے کی کمی، لوگوں کا ہسپتال کو دن رات کھلا رکھنے کا مطالبہ

تاریخ    26 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


سرینگر //سرینگر کے مضافات میں واقع کھنموہ کے پرائمری ہیلتھ سنٹرمیں طبی عملے کی کمی کے نتیجے میں بیماروں اور تیمارداروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پرائمری ہیلتھ مرکز میں طبی و نیم طبی عملہ کو مکمل طور تعینات نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں علاقے کی وسیع بادی کو علاج ومعالجہ کے حوالے سے طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس ہیلتھ سینٹر میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے نتیجے میں اکثر مریضوں کو سرینگر یا وادی کے دوسرے اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں کے مطابق اسپتال میں کچھ مشینیں فراہم کی گئی ہیں تاہم انہیں چلانے کیلئے کوئی ماہر موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرکز کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھنا چاہئے تاکہ لوگوں کو علاج و معالجہ کی بروت سہولت میسر ہوسکے۔ (کے این ٹی)
 

تازہ ترین