پلس 2 کی سطح بائیو ریسورس مضمون متعارف کرانے کی تجویز

کشمیر یونیورسٹی فیکلٹی ممبران اورطلبا ڈاکٹر اصغر سامون سے ملاقی

تاریخ    26 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


سرینگر// کشمیر یونیورسٹی کے بائیو ریسورس شعبہ کے فیکلٹی ممبران اورطلباء کے ایک وفد پرنسپل سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور سکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون کے ساتھ ملاقی ہوا اور انہیں بائیو ریسورس مضمون کوپلس ٹوسطح پرمتعارف کرانے کے حوالے سے ایک تجویز پیش کی ۔وفد کی قیادت کشمیر یونیورسٹی بائیو ریسورس شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر منظور احمد میر کررہے تھے ۔اس موقعہ پر بائیو ریسوس کے کورس ،نصاب ،دائر ہ کاراور دیگر معاملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بائیوریسورس میں بہت زیادہ گنجائش ہے اورمحکمہ اسکول ایجوکیشن میں بائیو ریسورس کو +2 سطح پر ایک الگ مضمون کے طور پر متعارف کرنے کے لئے تمام امکانات تلاش کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر سامون نے وفد کو ہدایت کی کہ وہ نئی ایجوکیشن پالیسی 2020 کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ تعلیم میں ہنر پر مبنی کورسز کی ضرورت سے متعلق ویبنار کروائیں۔ انہوں نے وفد سے حکومت کی مختلف ایجنسیوں کے پاس طلباء کی صلاحیت پر مبنی پروگراموں کی تربیت کے سلسلے میں ایک جامع تجویز پیش کرنے کو بھی کہا۔
 

تازہ ترین