تازہ ترین

پینے کے پانی کی عدم دستیابی

قطب آباد گوگلوسہ میں خواتین نے کا احتجاج

تاریخ    26 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ // ترہگام کے قطب آباد گوگلوسہ نامی گائوںمیں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے پیش نظر خواتین نے زور دار احتجاج کیا۔ انہو ں نے فوری طور قطب آ باد گوگلوسہ میں پینے کا پانی فراہم نہیں کیا گیا تو وہ زوردار احتجاجی مہم چھیڑیں گے ۔گائوں کی خواتین جمعہ کو کپوارہ کرالہ پورہ سڑک پر جمع ہوئیں اور جل شکتی محکمہ کے خلاف احتجاج کیاجس کے نتیجے میں سڑک پر گا ڑیو ں کی نقل و حمل کئی گھنٹو ں تک متا ثر رہی ۔احتجاج میں شامل خواتین نے کہا کہ قطب آباد گوگلوسہ کئی دہائیو ں سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے اور دہائیو ں قبل محکمہ جل شکتی نے اس علاقہ کیلئے پینے کے پانی کی سپلائی کرنے والی پائپوں کو بچھایا لیکن لوگو ں کو پینے کا پانی سپلائی نہیں ہوااور نتیجے کے طور لوگ پینے کے صاف پانی کیلئے ترس رہے ہیں ۔احتجاجی خواتین نے کہا کہ گوگلوسہ میں محکمہ نے پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے ایک واٹر ٹینک کو بھی تعمیر کیا لیکن اس کے با وجود پینے کا پانی فراہم نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ محکمہ کی نو ٹس میں بھی لایا گیالیکن ان کے وعدے بھی وفا نہیں ہوئے ۔