تازہ ترین

جموں میں15غیر حاضر ڈاکٹر معطل

تاریخ    26 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


سید امجد شاہ
جموں// محکمہ صحت وطبی تعلیم نے 15 ڈاکٹروں کو غیرحاضر رہنے کی پاداش پر معطل کردیاہے۔ان کی برطرفی کا حکم گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموںکے ایڈمنسٹریٹر امت شرما کے ذریعہ پیش کردہ انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔شرما کو غیر قانونی طور پر غیر حاضر 22 ڈاکٹروں کے خلاف لگائے گئے الزامات کی جانچ پڑتال کے لئے انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا جن میں 3کنسلٹنٹ اور 19 میڈیکل آفیسرز شامل تھے۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں نے بھی مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیریونین ٹیریٹری سے باہر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے جانے والے ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔انکوائری آفیسر کی طرف سے پیش کردہ انکوائری رپورٹ کی بنیاد پراس معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی ۔ محکمہ کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈولو کی طرف سے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ 15 ڈاکٹروں کی خدمات کو ختم کا فیصلہ کیا گیا ہے جنہوں نے اپنی ڈیوٹی دوبارہ شروع نہیں کی اور غیر قانونی طور پر غیر حاضر رہے۔ان ڈاکٹروں میں ڈاکٹر سشیل شرما، ڈاکٹر مکیش کمار شرما، ڈاکٹر رویندر سنگھ، ڈاکٹر جہانگیر احمد نسیم، ڈاکٹر امیہ بخاری، ڈاکٹر دیپک بھارتی، ڈاکٹر منیش کمار شرما، ڈاکٹر ونود کمار، ڈاکٹر راج کمار، ڈاکٹر راجندر کمار، ڈاکٹر مہروز احمد،ڈاکٹر انیل کمار پریہار، ڈاکٹر گگن دیپ سنگھ، اورڈاکٹر انوپما شامل ہیں۔