تازہ ترین

جسمانی طورخاص اَفرادکا وفد فاروق خان سے ملاقی

جائز مسائل ومشکلات بروقت حل کئے جائیں گے

تاریخ    26 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


 سری نگر// جسمانی طور معذور اَفراد ایک وفد یہاں سول سیکرٹریٹ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان سے ملا قی ہوااور اُنہیں درپیش مسائل کے ازالہ کے لئے ایک یاداشت پیش کی۔پانچ نفری وفد کی قیادت چیئرمین ہیومنٹی ویلفیئر آرگنائزیشن ہیلپ لائن جاوید احمد ٹاک کرر ہے تھے جنہوں نے جسمانی طور معذور اَفراد کی شکایات اور انہیں درپیش مسائل مشیر کوگوش گذار کئے۔ڈائریکٹر جنرل وومن چائلڈ ڈیولپمنٹ میر طارق علی ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جے کے ڈ ریل رہیبلی ٹیشن کونسل اشفاق احمد اور دیگر متعلقین اس موقعہ پر موجود تھے۔جاوید احمد ٹاک جو کہ جسمانی طور معذور اَفراد کی فلاح و بہبود کے کار کن ہیں، نے معذوروں کے حقو ق اور پنچایت اکائونٹس اسسٹنٹ اسامیوں کے لئے تعلیم یافتہ معذور افراد کے لئے نشستیں مخصو ص رکھنے کی عمل آوری سے متعلق معاملات اور مانگوں پر ایک مفصل یاد داشت پیش کی۔اس کے علاوہ وفد نے ان اَفراد کے حق میں مربوط سماجی تحفظ سکیم کے تحت فراہم کی جارہی مالی مدد میں اضافہ کرنے ، جسمانی طور معذورطالبات کے حق میں ہاتھوں سے چلانے والا سکوٹر فراہم کرنے ،معذور افراد کے حقوق ایکٹ 2016 کے تحت اہل اُمید واروں کے لئے اسامیوں کی بھرتی میں چار فیصد اسامیاں مخصوص رکھنے کی عمل آوری اور جے اینڈ کے میریج اسسٹنس سکیم کے تحت رشتہ ازدواج میں بندھنے والی خواتین کے حق میں میریج اسسٹنس واگذار کرنے کی مانگ کی۔ٹاک نے جسمانی طور معذور طلاب کو درپیش دیگر مسائل کے بارے میں بھی مشیر کو آگاہ کیا او رانہیں معذورین کے حق میں امدادی آلات فراہم کرنے ، سفری اور اسکاٹ الائونس فراہم کرنے ، امتحانات کے دوران کاتبوں کی خدمت فراہم کرنے ، مخصوص اساتذہ کی سہولیت بہم رکھنے اور ریسورس رومز کا مناسب کام کاج یقینی بنانے جیسے مانگیں شامل ہیں،پیش کیں۔مشیر موصوف نے وفد کو بغور سنااور اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کے جائز مسائل و مطالبات بروقت حل کے لئے  انہیں متعلقہ حکام کو بھیجاکیا جائے گا۔