تازہ ترین

معروف گلوکار ایس پی بالاسبرمنیم نہیں رہے

تاریخ    25 ستمبر 2020 (18 : 06 PM)   


یو این آئی
چنئی //کھنکتی وسریلی آواز سے گلوکاری کی دنیا میں الگ پہچان بنانے والے مقبول پلے بیک سنگر ایس پی بالا سبرمنیم کا جمعہ کو کوروناانفیکشن کے سبب انتقال ہوگیا۔وہ74برس کے تھے۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد بالا سبرمنیم کو پانچ اگست کو یہاں کے ایم جی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔اسپتال نے آج دوپہر میڈیا کو بتایا کہ بالا سبرمنیم کاانتقال ہوگیا۔
اسپتال انتظامیہ نے کل شام صحت بلیٹن جاری کرکے مشہور گلوکار کی حالت انتہائی خراب ہونے کی اطلاع دی تھی۔
 بالا سبرمنیم کے بیٹے ایس پی بی چرن نے والد کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دوپہر ایک بج کر چارمنٹ پر آخری سانس لی۔
موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کے انتقال کی خبر سے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بالا سبرمنیم کی لاجواب وسریلی آواز نے دنیا بھرکے موسیقی مداحوں کو ان کا دیوانہ بنادیا تھا۔پانچ دہائیوں تک انہوں نے اپنی آواز کا جادو بکھیرا۔
 

تازہ ترین