بیہامہ گاندربل کی اندرونی سڑکیں ناقابل آمدورفت

تاریخ    25 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


ارشاد احمد
گاندربل//بیہامہ کی اندرونی رابطہ سڑکیں مکمل طور پر خستہ ہوچکی ہیں جس کے سبب مقامی آبادی کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وحید شاہ صاحب پیٹھ پورہ کی اندرونی رابطہ سڑک سالوں سے خستہ حال ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق اس رابطہ سڑک پر میکڈم نہیں بچھایا جارہا ہے بلکہ رہی سہی کسر محکمہ اری گیشن نے پوری کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل نکاسی آب کے لئے سڑک کو اکھاڑ کر ڈرین بنائی تاہم اس کے بعد اب تک سڑک سے ملبہ نہیں ہٹایا گیااور نہ ہی سڑک کی مرمت کی گئی جس کا خمیازہ مقامی لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں صبح اورشام عبورومرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خصوصاً بزرگوں اور بچوں کو زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سلسلے میںمحکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹیو انجینئر ظفر قریشی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ چند روز میں سڑک کو قابل استعمال بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
 

تازہ ترین