چناب ویلی پاور پروجیکٹس کی 9ویں سالانہ جنرل میٹنگ منعقد

تاریخ    25 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


جموں// چناب ویلی پاور پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کی نویں سالانہ جنرل میٹنگ جمعرات کو یہاں سی وی پی پی پی ایل کے چیئرمین سریش کمار کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ سالانہ جنرل میٹنگ میں سال 2019-2020کا سالانہ اکائونٹ پیش کیا گیا۔میٹنگ میں بورڈ کے ممبران پرنسپل سیکرٹری جے کے پی ڈی ڈی جی اوجے جے روہت کنسل، ڈائریکٹر فائنانس این ایچ پی سی ایم کے متل،منیجنگ ڈائریکٹر این ایچ ڈی سی اے کے مشرا اور منیجنگ ڈائریکٹر سی وی پی پی پی ایل اے کے چودھری کے ساتھ جی ایم (فائنانس) کے کے گوئیل اورکمپنی سیکرٹری ایس آنند تھے اور اس کے علاوہ این ایچ پی سی ، جے کے ایس پی ڈی سی ، پی ٹی سی (اِنڈیا) لمیٹڈ اور سی اے راج کے مہرا ، سٹیٹوری آڈیوٹیر س کے نمائندوں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم کی جانب سے سرمایہ کاری کی منظوری کے بعد کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ، کیرو ہائی پروجیکٹ کے تینوں پیکیجوں یعنی سول ، ایچ ایم اور ای اینڈ ایم کوایوارڈ کیاگیاہے اور ان پروجیکٹوں پرتعمیراتی کام شروع ہوچکا ہے۔ 2019-2020 سال کے دوران پکل ڈول ایچ ای پروجیکٹ کے ایچ ایم پیکیج پر ایوارڈ کیا گیا اور پروجیکٹ کے کاموں میں اچھی طرح ترقی ہوئی۔ یہ بات واضح ہے کہ اس منصوبے میں 167 میٹر اونچا ڈیم کی تعمیر، ایک بجلی گھر جس میں 250 میگاواٹ کے 4 یونٹ ہیں، شامل ہے۔ اس منصوبے کو ٹی بی ایم ۔ایچ آر ٹی کو بتاریخ3جولائی 2020ء کو دیا گیا ہے۔پی جی سی آئی ایل اور سی وی پی پی پی ایل کے مابین ایل ٹی اے اور ٹرانسمیشن سروس کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔چناب ویلی پاور پروجیکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ جوکہ  جوائنٹ وینچر کمپنی کے تحت این ایچ پی سی لمیٹڈجو گورنمنٹ آف انڈیا کی ایک کمپنی ہے کے پاس 49 فیصد اور جے کے ایس پی ڈی سی (اے جی جے کے انڈرٹیکنگ) کے پاس 49فیصد اور پی ٹی سی (انڈیا) لمیٹڈ کی 2 فیصد کی شراکت داری ، چناب بیسن کے تحت چار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹس یعنی پکل ڈول 1000 میگاواٹ ، کیرو 624 میگاواٹ ، کوار 540 میگاواٹ اور دلہاسٹی سٹیج۔ II  550 میگاواٹ ایچ ای پروجیکٹس کی عمل آوری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔
 

تازہ ترین