شاہراہ پر مسافروں کے ساتھ جانوروں والا سلوک بند کیا جائے :ڈاکٹر ویری

تاریخ    25 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


 سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنوبی زون صدر ڈاکٹر بشیر احمد ویری نے سرینگر جموں شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کو جگہ جگہ روکنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور فورسز کی طرف سے مسافر گاڑیوں کو بار بار چیکنگ ،دوسرے بہانے بنا کر روکنے اور ٹریفک جام سے 6گھنٹوں کا سفر 18گھنٹوں میں مکمل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر کشمیریوں کیساتھ جانوروںجیسا سلوک کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ کی خستہ حالی کے باوجود بھی پہلے گاڑیاں سرینگر سے جموں کی مسافت6سے10گھنٹے میں مکمل کر لیتی تھیں لیکن اب بیشتر شاہراہ اچھی ہونے کے باوجود یہ مسافت طے کرنے میں کم از کم 18گھنٹے لگتے ہیں جس کی واحد وجہ جگہ جگہ چیکنگ کیلئے گاڑیوں کو روکنا اور اس سے پیدا ہونے والا ٹریفک جام ہے۔ڈاکٹر ویری نے کہا کہ گاڑیوں میں مریض اور حاملہ خواتین بھی ہوتی ہیں لیکن ٹریفک جام کی وجہ سے ان مریضوں کو بھی گھنٹوں سڑک پر گزارنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ کشمیریوں کیساتھ روا رکھا گیا یہ سلوک بند کیا جائے ۔ 

تازہ ترین