ٹنگمرگ میں خاتون ریچھ کے حملے میں ہلاک

تاریخ    25 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


مشتاق الحسن
ٹنگمرگ // ٹنگمرگ میں ایک ریچھ نے بزرگ خاتون پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئی ۔ٹنگمرگ قصبے سے 7 کلو میٹر دور تمبر ہامہ میں جمعرات کے روز ریچھ نے ایک خاتون پر اُس وقت حملہ کر دیا جب وہ اپنے میوہ باغ میں موجود تھی ۔ بزرگ خاتون کی شناخت زونی بیگم زوجہ حاجی محمد اکبر ملک عمر 65 سال کے بطور ہوئی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ بزرگ خاتون دو لڑکیو ں کے ساتھ اپنے باغ میں بیٹھی تھیں تو اس دوران اچانک باغ میں ریچھ نمودار ہوا ۔دونوں جواں سال لڑکیاں اگرچہ اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئیں تاہم بزرگ خاتون فرار نہ ہوسکی اور ریچھ نے بزرگ خاتون پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ موقعہ پر ہی دم توڑ بیٹھی ۔یہ خبر جیسے ہی تمبر ہامہ گائوں میں پہنچی تو وہاں کہرام مچ گیا اور لوگ ڈنڈے اور لاٹھیاں لیکر جائے حادثہ کی طرف دوڑ پڑے اور خاتون کی لت پت لاش برآمد کی ۔
 

تازہ ترین