لولاب ، بنگس ، دراس اور بڈگا م میں سڑک حادثات

ٹریکٹر اور ٹرک کے 2 ڈائیور اور مزدور لقمۂ اجل ،3فوجیوں سمیت 12زخمی

تاریخ    25 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


اشرف چراغ +ارشاد احمد
 کپوارہ+گاندربل// لولاب ، بنگس اور دراس میں دلدوز سڑک حادثات کے دوران 1مزدور سمیت ٹریکٹراور ٹرک کے ڈرائیور لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 3فوجیو ں سمیت 11افراد شدید مضروب ہوئے ہیں ۔اس دوران بڈگام میں ایک ٹپر گاڑی نے سکوٹر کو ٹکر مار کر سوار کو شدید زخمی کر دیا ۔بنگس وادی کے قریب بڑی بہک علاقہ میںاُس وقت ایک فوجی گا ڑی کو حادثہ پیش آیا جب وہ فوجی پوسٹ کی طرف جارہی تھی، گا ڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی ۔حادثہ میں ایک مزدور دولت حسین ولد امیر الدین ساکن مارسری موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ گا ڑی میں سوار 3فوجی اور 4مزدور شدید طور زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کیلئے ہسپتال بھرتی کرایا گیا ۔پولیس تھانہ کرالہ پورہ نے معاملہ کی نسبت ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔اس دوران لولاب وادی کے کلاروس علاقہ میں ایک ٹریکٹر الٹ گیا جس دوران فاروق احمد میر ولد غلام قادر میر ساکنہ کلاروس لقمہ اجل بن گیا جبکہ منظور احمد ڈار اور بشیر احمد میر ساکناں کلاروس شدید طور زخمی ہوئے جنہیں فوری طور مقامی اسپتال میں علاج و معالجہ کیلئے داخل کیا گیا ۔ادھر ہندوارہ میں ایک ماروتی کار نے 9سالہ بچی حمیرہ جان دختر فیا ض احمد پیر ساکنہ چھی پورہ لولاب کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا، زخمی بچی کو ضلع اسپتال ہندوارہ میں علاج و معالجہ کے لئے دا خل کیا گیا ۔ اس دوران سرینگر سے لداخ کی طرف جاری ایک ٹاٹا موبائیل گاڑی زیرنمبرJK01AD 4579مواصلاتی کمپنی ائیر ٹیل کا سامان لے کر لداخ جا رہی تھی جس دوران کھار بو گرگل کے نذدیک مزکورہ گاڑی اور لداخ سے سرینگر آرہے ایک ٹرک کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں کئی سو فٹ گہری کھائی میں جا گریں ، جس کے نتیجے میںٹرک ڈرائیور موقعے پر ہی ہلاک ہوا جو اطلات کے مطابق جموں کے ریاسی سے تعلق رکھتا تھا۔اس حادثے میں ٹاٹا موبائیل گاڑی کا ڈارئیور بھی شرید زخمی ہوا ہے جس کو فورئی طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔ اس دوران وسطی ضلع بڈگام سے ملحقہ علاقہ مرگنڈ کے مقام پر تیز رفتار ٹپر نے سکوٹر سوار کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا ۔مرگنڈ بڈگام کے مقام پر تیز رفتار ٹپر زیر نمبر JK13-5911نے مخالف سمت سے چل رہے سکوٹر سوار کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا۔سکوٹر سوار کی شاخت محمد یوسف میر ولد غلام حسن ساکن وتر وانی بڈگام کے طور  ہوئی ہے۔ پولیس نے ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں لائی ہے اور کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ۔
 

۔25سالہ خاتون پہاڑی سے گرکر جان بحق

زاہد ملک
 
ریاسی// ریاسی میں ایک 25سالہ خاتون پہاڑی سے گر کر لقمہ اجل بن گئی ۔اس کی شناخت زبیدہ بانو زوجہ محمد جمیل ساکن ہنڈرارناس کے طور پر ہوئی ہے جو اپنے گھر کے قریب پہاڑی سے گرنے سے فوت ہوگئی ۔بتایاجارہاہے کہ وہ اپنے گھر کے قریب ایک پہاڑی پر اپنے مویشیوں کیلئے گھاس کاٹ رہی تھی جس دوران اچانک پائوں پھسل جانے سے گر کر لقمہ اجل بن گئی ۔پولیس ٹیم نے موقعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔
 

تازہ ترین