تازہ ترین

کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر

رعناواری میں پولیس پبلک میٹنگ منعقد

تاریخ    25 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


سرینگر //پولیس نے لوگوں کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کر نے اور کرونا وائرس سے بچاو کی خاطر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر رعناواری میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا۔ ایس ایچ او رعناواری کی صدارت میںمنعقدہ میٹنگ میں علاقہ کے ذی عزت شہریوں نے شرکت کی۔ ان میٹنگوںکا بنیادی مقصد عام لوگوں کو کرونا وائرس سے بچنے کیلئے رہنما اصولوں کو اپنانے کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ کی جانب سے وقتا فوقتا کویڈ 19 کی روک تھام کے لئے جاری کی جانے والی صحت سے متعلق ہدایات پر عمل کرنے کی ترغیب دینا تھا ۔میٹنگ میں شرکاء نے پولیس اور دیگر سول محکموں سے متعلق مختلف امور اٹھائے جس دوران شرکا کو یقین دلایا گیاکہ ان کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔شرکاء نے معاشرتی برائیوں سے نمٹنے کے لئے پولیس کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔