تازہ ترین

مغل باغات کیلئے یونیسکوہیر ٹیج ٹیگ کا حصول

مشیر بصیر خان کامتعلقہ افسران پر پلان ڈوزئیر تیار کرنے پر زور

تاریخ    25 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کل مغل باغات کو یونیسکو ہیرٹیج مقامات کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے تیار کئے گئے ڈوزیئیر کی جانکاری کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں سیکرٹری محکمہ سیاحت ، کمشنر سیکرٹری محکمہ پھولبانی ، ڈائریکٹرآرکائیوز ، آثار قدیمہ اور عجائب گھر ، کمشنر سری نگر میونسپل کارپوریشن ، وی سی لیکس اور واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، ڈائریکٹر سیاحت کشمیر ، ڈائریکٹر پھولبانی کشمیر اور چیف ٹاؤن پلانر سری نگر نے شرکت کی۔مشیر موصوف نے متعلقہ حکام کو قریبی تال میل سے کام کر کے پلان ڈوزئیر تیار کرنے کے لئے کہا جو یونیسکو کو پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ باغات یہ ہمارے ورثے کا حصہ ہے او رہمیں کسی بھی قیمت پر انہیں محفوظ رکھنا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ مغل باغات نہایت ہی تاریخی اہمیت کے حامل ہے اور یونیسکو کی ورلڈ ہیرٹیج سائٹ کی فہرست میں ان کے اندراج ان باغات کی ستائش کی جانب عالمی سطح پر توجہ مرکوز ہوگا ۔جموںوکشمیر انتظامیہ مشاروتی ٹیموں کے ساتھ مل کر مشہور زمانہ مغل باغات کو یونیسکو کے عالمی ہیرٹیج مقامات کی فہرست کے نقش پر لانے کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ مغل باغات کو یونیسکو کے فہرست میں شامل ہونے سے یہاں کی سیاحت کو کافی فروغ حاصل ہوگا جس کا براہ راستہ اثرات یہاں کی معیشت پر مرتب ہوں گے ۔دوران میٹنگ شالیمار، نشاط ،پری محل،اچھہ بل اور ویری ناگ کے تحفظ و ترقی پر ایک مفصل پرزنٹیشن پیش کی گئی۔