تازہ ترین

نیپال میں تودہ گرنے سے ایک خاندان کے نوافراد سمیت10 کی موت

تاریخ    25 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


کاٹھمانڈو//نیپال کے ضلع سیانگجا میں جمعرات صبح ہوئی لینڈ سلائڈنگ سے ایک ہی خاندان کے نوافراد سمیت 10 لوگوں کی موت ہوگئی۔ضلع پولیس دفتر کے مطابق تودہ گرنے سے والنگ میونسپلٹی ایریا کے ایک ہی خاندان کے نوافراد کی موت ہوگئی۔تودہ گرنے کے ایک دیگرواقعہ میں ضلع پالپا کے رمبھا گرامین میونسپلٹی کے تین گھروں کے چھ لوگ لاپتہ ہوگئے ہیں۔ضلع پولیس دفتر کے ترجمان راجیندر ادھیکاری نے بتایا کہ حادثہ میں مرنے والوں میں سات ماہ کا ایک بچہ، تین خواتین، دومرد، ایک لڑکی اور دو نوجوان شامل تھے۔ابھی تک والدین اور بچے کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لینڈ سلائڈنگ کی زدمیں آئی ایک 16 سالہ لڑکی کو زندہ بچالیا گیا ہے اور اسے علاج کے لیے والنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔مسٹر ادھیکاری نے بتایا کہ بدھ کی شب تقریباً دوبجے کالنگڈکی گرامین میونسپلٹی کے گوتم ڈانڈا میں ہوئے ایک دیگر لینڈ سلائڈنگ میں ایک 16 سالہ لڑکی کی موت ہوگئی۔اس حادثہ میں دوگھر منہدم ہوگئے۔نیپال کی پولیس، مسلح پولیس فورس اور مقامی لوگوں کی بچاوٹیم نے جمعرات صبح تقریباً پانچ بجے مرنے والوں کی لاشیں برآمد کی۔یواین آئی۔الف الف