تازہ ترین

امریکہ روسی ویکسین کے بجائے کورونا سے لڑے :روس

تاریخ    25 ستمبر 2020 (26 : 10 PM)   


 واشنگٹن//روس نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ روسی ویکسین کے خلاف مہم چلانے کے بجائے اپنے ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی روک تھام کی سمت میں کام کرے ۔امریکہ میں روسی سفارت خانے کی جانب سے جمعرات کو ٹویٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ معلومات دی گئی ۔بیان کے مطابق روس نے کہا ہے کہ کووڈ 19 ویکسین تیار کرنے کے لئے خواہشمند ممالک کے مابین تعاون بڑھانے کے لئے صدرولادیمیر پوتن نے ایک ورچوئل کانفرنس کی تجویز پیش کی ہے ۔ امریکہ کو مسٹر پوتن کی اس تجویز کی مخالفت نہیں کرنی چاہئے ، بلکہ اسے کورونا کے خلاف لڑائی کو مضبوط کر کے اپنے شہریوں کی زندگیاں بچانے کے لئے کام کرنا چاہئے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگس نے ٹویٹر پر کہا تھا ‘‘ مسٹر پوتن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس میں دعویٰ کیا ہے کہ کورونا کی روسی ویکسین اسپوتنک 5 مکمل طور پر قابل اعتماد ، محفوظ اور موثر ہے ۔