وسطی کشمیر کے چاڈورہ میں جنگجو سی آر پی ایف اہلکار کو زخمی کرکے اس کی بندوق لیکر فرار

تاریخ    24 ستمبر 2020 (39 : 09 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//وسطی کشمیر میں ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں جمعرات کی صبح جنگجوﺅں کے حملے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوگیا اور حملہ آور اُس کی بندوق چھین کر فرار ہوگئے۔
یہ واقعہ چاڈورہ کے کیسر ہامہ علاقے میں پیش آیا جس کے بعد فورسز کی بھاری جمعیت نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
 نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق جنگجوﺅں نے سی آر پی ایف پارٹی کو حملے کا نشانہ بناکر ایک اہلکار کو زخمی کردیا۔اس موقع پر جنگجوﺅں نے مذکورہ اہلکار کی بندوق چھین لی اور راہ فرار اختیار کی۔
زخمی اہلکار کو 92بیس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین