جنوبی کشمیر کے ترال میں معرکہ آرائی، ایک جنگجو جاں بحق،فورسزآپریشن جاری

تاریخ    24 ستمبر 2020 (30 : 09 AM)   
(File PIc)

نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں جمعرات کی صبح ایک جنگجو اُس وقت جاں بحق ہوگیا جب جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی ہوئی۔یہ واقعہ ترال کے مچہامہ علاقے میں پیش آیا جہاں فورسز آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی کے ابتدائی مرحلے پر ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔
اس سے قبل فوج، پولیس اور سی آر پی ایف نے مچہامہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران طرفین کا آمنا سامنا ہوا اور معرکہ آرائی شروع ہوگئی۔

تازہ ترین