تازہ ترین

بونیار میں کمسن لڑکا نہانے کے دوران دریائے جہلم میں غرق | بڈگام میں بنگال کا مزدور بجلی کرنٹ لگنے سے لقمۂ اجل

تاریخ    24 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


ظفر اقبال+ارشاداحمد
اْوڑی//بونیاراوڑی میں ایک بارہ برس کالڑکا بدھ کو دریائے جہلم میں غرقآب ہوا جبکہ بڈگام میں ایک غیرریاستی مزدور بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔اطلاعات کے مطابق شاہداحمد ولدنورمحمدکنیال ساکن نوشہرہ ،اوڑی اپنے دوستوں کے ہمراہ دریائے جہلم میں نہارہاتھاکہ اس دوران تیزموجوں میں وہ گم ہوا۔اُس کے ساتھیوں نے اگرچہ اُسے ڈھونڈنے کی کوششیں کیں لیکن وہ ناکام ہوئے۔ اس دوران پولیس کو بھی مطلع کیا گیااور پولیس نے بھی ’ایس ڈی آرایف‘ٹیم کے ساتھ لڑکے کی تلاش شروع کی تاہم تاایں دم لڑکے کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔ایس ڈی پی او،اوڑی جنیدولی کے مطابق ایس ڈی آرایف اہلکار اور پولیس بچے کو تلاش کررہے ہیں ۔ادھر وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے ملحقہ چاڈور میں پلائی ووڈ فیکٹری میں برقی رو کرنٹ لگنے سے غیر ریاستی مزدور جاں بحق ہوگیا.چاڈورہ بڈگام کے سنزی پورہ میں واقع پلائی ووڈ فیکٹری میں کام کرنے کے دوران غیر ریاستی مزدور 22 سالہ ابوبکر صدیق ولد سہراب علی ساکنہ ڈکسم مغربی بنگال اس وقت کرنٹ لگنے سے جان بحق ہوا جب حادثاتی طور اس کا ہاتھ برقی  تار سے چھوگیا.اگرچہ اسے فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں کے مطابق اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔ پولیس نے معاملے کی نسبت ابتدائی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد مہلوک کی لاش آخری رسومات مکمل کرنے کے لئے پسماندگان کے حوالے کردی گئی۔دریں اثنا گاندربل میں ایک موٹر سائیکل سوارحادثے میں زخمی ہوا ہے ۔اطلاعات کے مطابق ایک آلٹو زیر نمبرJK01AH/8662 موٹر سائیکل زیر نمبرJK16/7317کے ساتھ منی گام بائی پاس کے نزدیک ٹکرا گیا، جس دوران موٹر سائیکل سوارعبد الحمید راتھر ولد غلام نبی راتھر زخمی ہوا ۔پولیس نے ان معاملات کے حوالے سے الگ الگ کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔