تازہ ترین

چاڈورہ کا نوجوان جنگجو صفوں میں شامل | اہلیہ اور والدین کی گھر واپس لوٹنے کی اپیل

تاریخ    24 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
 سرینگر // بڈگام کے قصبہ چاڈورہ میں مبینہ طور پر جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے والے ایک بچے کے والدکے اہل خانہ نے اس کو اپنی حاملہ اہلیہ اور چار سالہ بیٹے کی خاطر گھر واپس لوٹنے کی اپیل کی ہے۔ سی این ایس کے مطاق چاڈورہ کے ہانجی گنڈ علاقے سے تعلق رکھنے والے طارق احمد بٹ ولد عبد الحمید بٹ نے اپنے ایک صدابند بیان کے ذریعے جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ طارق احمد بٹ کی اہلیہ نے بتایا کہ میرا شوہر جمعہ سے غائب ہے اور اتوار کو معلوم ہوا کہ اس نے جنگجو صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے اور جب ہم نے یہ خبر سنی  تب سے ہم پرقیامت ٹوٹ پڑ ی جبکہ میرا چار سالہ بچہ با پ کی جدائی سے کافی پریشان ہیں۔ اس دوران مذ کورہ نوجوان کے گھروالوں نے جذباتی طو رپراس کی واپسی کیلئے روتے بلکتے ہو ئے کہا،’’  لوٹ آو اور ہماری جان لے لو، اس کے بعد چلے جانا، تم  ہمیں کس کے سہارے چھوڑ گئے‘‘۔ اس کے والدین نے کہا کہ ہم بری طرح سے ٹوٹ چکے ہیں ،آ پ ہمارے بڑ ھا پے کے واحد سہارا ہو،وہ تم سے بچھڑنا برداشت نہیں کرپائیں گے ہم سب تمہیں بہت پیار کرتے ہیں اب میر ی گود میں واپس آ جا ئوں میں تیر ے سر پر ہاتھ رکھ کر مرنا چاہتی ہوں۔‘‘ اس کی ماںکہتی ہے کہ وہ اپنی آنکھوں کے نورکے واپس آنے تک بھوکی رہے گی ۔اس نے مزید کہا کہ جنید کے لاپتہ ہونے کے بارے میں چاڈورہ پولیس تھانے میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔انہوں نے ا ُسے واپس لوٹنے کی اپیل کی ہے۔