تازہ ترین

ترال میں بنک گارڑ سے اسلحہ چھیننے کا معاملہ | دوسرا ملزم بھی گرفتار ؛پولیس

تاریخ    24 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


سید اعجاز
 ترال//اونتی پورہ میں پولیس نے بنک گارڑ سے بارہ بول رائفل  چھیننے کے معاملے میںملوث دوسرے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے بتایا کہ ڈاڈسرہ ترال میں 19ستمبر کو جموں کشمیر بنک کے ایک محافظ سے بارہ بور کی رائفل چھیننے کے واقعے میں ملوث دوسرے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔21تاریخ کو پہلے ہی ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ 19تاریخ کو واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس نے یہاں سے ویڈیوں فوٹیج حاصل کر کے پہلے ملزم کو بارہ گھنٹے کے اندر گرفتار کر کے ڈاڈسرہ میں سکول احاطے میںچھپائی گئی رائفل کو بر آمد کیا تھا۔جبکہ تین روز بعد مکمل تحقیقات کر کے  دوسرے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ پولیس نے دونوں کے خلاف ایک کیس  زیر نمبر 128/2020درج کر کے کارروائی شروع کی ہے ۔