تازہ ترین

حکومت عوام دوست انتظامیہ کی فراہمی کیلئے وعدہ بند | لیفٹیننٹ گورنر نے اکھنور میں جاری’ جن ابھیان‘ کا جائزہ لیا

تاریخ    24 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں//’ جن ابھیان‘  موقعہ پر ہی عوامی شکایات کے ازالے کو یقینی بنانے کاایک میکانزم ہے یہ انتظامیہ کو عوامی دہلیز پر لے جانے کی جانب ایک قدم ہے تاکہ فراہمی نظام کا قیام یقینی بنایا جاسکے ۔اِس کا اِظہار لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اکھنو ر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اکھنور میں جاری ’جن ابھیان‘ میں حصہ لے کر مقامی لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور علاقے میں معاشی و معاشرتی ترقی کی صورتحال کا موقعہ پر جائزہ لیا ۔ انہوں نے لوگوں کی دہلیز پر انتظامیہ فراہم کرنے کے لئے اُٹھائے جارہے اقدامات کا معائینہ کیا۔دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، ڈویژنل کمشنر جموںسنجیو ورما، ڈپٹی کمشنر جموںسشما چوہان ، سپر انٹنڈنٹ پولیس جموںشریندر پاٹل اور دیگر اعلیٰ افسران تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے بعد میں مقامی مستحقین اور مختلف محکموں کے فیلڈ عملے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور مختلف سماجی امداد بہبودی سکیموں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے عوام کی جانب سے پیش کی گئی شکایات کا موقعہ پر ازالہ کرنے پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر جموں نے لیفٹیننٹ گورنر کو بلاک میں مختلف سکیموں کی عمل درآمد اور عوامی شکایات کے ازالہ پر پیش رفت سے متعلق جانکاری دی۔ لیفٹیننٹ گورنرنے اس موقعہ پر کہا کہ حکومت عوام دوست انتظامیہ کی فراہمی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ ایک حساس جواب دہ انتظامیہ کا قیام عمل میں لایاجائے جو عوامی مسائل و شکایات کے تئیں فعال اور حساس رویہ اختیار کریں۔لوگوں کو ان کے جائز مسائل کا ازالہ کرنے کا یقین دلاتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ حکومت پنچایتی راج اداروں اور مقامی لوگوں کو ترقیاتی منصوبوں کو مرتب کرنے کے لئے ایک ادارہ جاتی میکانزم مرتب کر رہی ہے تاکہ لوگوں کی فوری ضروریات اور مقامی مسائل کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جاسکے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ’جن ابھیان‘ کے تحت ڈپٹی کمشنرورں اور سپر انٹنڈنٹ پولیس  ہفتہ وار اپنے دفاتر میں بغیر بدھ وار اور ایتوار کو صبح10 بجے سے دن کے ساڑھے 11بج تک عوامی مسائل  سنیں گے اور ڈپٹی کمشنر اور پولیس سپر انٹنڈنٹ ، ضلع افسرا ن کے ساتھ ذاتی طور ہر بد ھوار کو عو امی مہم کے دوران سب ضلع ہیڈکوارٹروں کا دورہ کر یں گے ۔