ترال، سوپور اور بانڈی پورہ میں پولیس پبلک میٹنگو ں کا انعقاد

تاریخ    24 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر //پولیس اور عوام کے بیچ بہتر تعلقات قائم کرنے کی خاطر ترال تھانہ میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد ہوا۔پبلک میٹنگ کے دوران شرکا ء نے اپنے مطالبات پیش کئے خاصکر منشیات کی وبا ، ٹریفک جام ، سڑکوں پر تعمیراتی کاموں کیلئے مختلف چیزیں ڈالنے کے علاوہ علاقے کے دیگر اہم مسائل اجاگر کئے ۔ ایس ڈی پی او ترال اور ایس ایچ او نے شرکاء کے مسائل غور سے سننے کے بعد لوگوں کو یقین دہانی کی کہ ان کے مطالبات کو ترجیہی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ادھر پولیس پوسٹ وتر گام سوپور میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد ہواجس کی صدارت ایس ڈی پی اورفیع آباد نثار احمد نے کی ۔پبلک میٹنگ کے دوران شرکاء نے اپنے مطالبات پیش کئے جن کو پولیس افسر ان نے سننے کے بعد لوگوں کو یقین دہانی کی کہ ان کے مطالبات کو حل کیا جائے گا ۔اس دوران بانڈی پورہ پولیس نے آرگام ، آلوسہ، ٹی شاہ ، سی اے خان سملار گریز میں پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا گیاجس میں ان علاقوں کے کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔پولیس افسران نے شرکاء کو بتایا کہ اس طرح کی پبلک میٹنگ کا انعقاد کرنے کا اصل مقصد بہتر پولیسنگ کیلئے شرکاء سے تجاویز اور بہتر صلاح مشورے لینا مطلوب ہے ۔انہوںنے کہا کہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ اور معاشرے سے جرائم کا قلع قمع کرنا پولیس کا فرض ہے۔عوام نے پولیس کی منشیات مخالف مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ سماج کو اس بدعت سے نجات دلانے کیلئے کارروائیوں میں مزید سرعت لانے چاہے۔
 

تازہ ترین