ریزن گنڈ میں جنگلات کی عمارت خستہ حال

تاریخ    24 ستمبر 2020 (00 : 02 AM)   


غلام بنی رینہ
کنگن//کنگن کے ریزن گنڈ میں محکمہ جنگلات کی عمارت استعمال میں نہ لانے کی وجہ سے خستہ ہوچکی ہے۔یہ عمارت 13برس قبل لاکھوں روپئے کی لاگت سے تعمیر کی گئی تھی لیکن تب سے لیکر آج تک اسے استعمال میں نہیں لایاگیا ۔ اِس عمارت کیلئے جس شہری نے اراضی وقف کی تھی ،وہ بھی محکمہ جنگلات سے نالاں ہے۔ بشیر احمدنامی اس شہری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 2006 میں محکمہ جنگلات نے اس عمارت کی تعمیرکیلئے مجھ سے اراضی حاصل کرتے وعدہ کیا گیا تھا کہ آپ کو اراضی کے بدلے سرکاری نوکری دی جائے گی مگر 14برس بیت چکے لیکن آج تک نہ مجھے نوکری دی گئی اور نہ کوئی معاوضہ فراہم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جب سے یہ عمارت تعمیر ہوئی تب سے محکمہ جنگلات نے اس کی دیکھ ریکھ بھی نہیں کی جس کی وجہ سے یہ عمارت اب خستہ ہوچکی ہے۔
 

تازہ ترین